درس قرآن 030 | البقرۃ 132-141 | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

درس قرآن 30 

سورة البقرة 

آیت:  132 تا 141  

مُدرِّس: 

شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور

 بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور 

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس 
2:56 حضرت ابراہیمؑ کے بعد تشریف لانے والے تمام  انبیاءؑ ان کے جامع پروگرام کے  پیروکار (وَوَصَّىٰ بِهَآ إِبْرَٰهِـۧمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ الآیة) میں یہود و نصاریٰ کے فرسودہ نظریے کا رد
 6:51 حضرت ابراہیمؑ کا اپنی اولاد کو دین (جامع تصور حیات) پر عمل پیرا ہونے کا حکم (يَـٰبَنِىَّ إِنَّ ٱللَّهَ ٱصْطَفَىٰ لَكُمُ ٱلدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ) میں وصیت کے الفاظ کا ذکر
8:47  قرآنِ حکیم کا یہود و نصاریٰ سے سوال (أَمْ كُنتُمْ شُهَدَآءَ إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ ٱلْمَوْتُ)
9:27 حضرت یعقوبؑ کی اپنی اولاد کو وصیت کی مزید تفصیلات (إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِنۢ بَعْدِى قَالُوا۟ نَعْبُدُ إِلَـٰهَكَ وَإِلَـٰهَ ءَابَآئِكَ إِبْرَٰهِـۧمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِسْحَـٰقَ)
12:51 ابراہیمؑ، اسماعیلؑ و اسحاقؑ کے رب کا تعارف (إِلَـٰهًۭا وَٰحِدًۭا وَنَحْنُ لَهُۥ مُسْلِمُونَ)
14:12 یہود کے پست رویے کی نشان دہی،ہر کوئی اپنے اعمال کا جواب دہ (تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ وَلَا تُسْـَٔلُونَ عَمَّا كَانُوايَعْمَلُونَ)
17:12 مسلمانوں کا  یہودی خصلتیں اختیار کرنا،اسی آیت کے زمرے میں آتا ہے 
19:22 یہودی یا نصرانی ہونا ہدایت یافتہ ہونے کا معیار نہیں (وَ قَالُوْا كُوْنُوْا هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى تَهْتَدُوْاؕ-قُلْ بَلْ مِلَّةَ اِبْرٰهٖمَ حَنِیْفًاؕ-وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ ۖ) میں یکسوئی کے ساتھ ملتِ ابراہیمیؑ اختیار کرنے والا کامیاب قرار
22:43 حضرت ابراہیمؑ مشرک نہیں تھے (وَمَا كَانَ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ)
23:16 اللہ تعالیٰ اور انبیاؑ پر نازل ہونے والی سچی تعلیمات پر ایمان لانے کا حکم (قُولُوٓاءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَآ أُنزِلَ إِلَىٰٓ اِبْرٰهٖمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ وَٱلْأَسْبَاطِ وَمَآ أُوتِىَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ)
25:22  دنیا کے ہر خطے میں تشریف لانے والے انبیاءؑ کی تعلیمات پر ایمان لانے اور فرقہ وارانہ گروہیت ترک کرنے کا حکم (وَمَآ أُوتِىَ ٱلنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍۢ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُۥ مُسْلِمُونَ)  
31:26 صحابہ کرامؓ کے ایمان کے مطابق یہود ایمان لائیں تو ہدایت یافتہ ہو سکتے ہیں (فَإِنْ ءَامَنُوا۟ بِمِثْلِ مَآ ءَامَنتُم بِهِۦ فَقَدِ ٱهْتَدَوا)
33:08 فرقہ وارانہ سوچ کے ساتھ یہود کا مخالفت کرنا، ان کی بد بختی کا مقدر ٹھہرا (وَّإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِى شِقَاقٍ ۖ ) 
33:39 ضد بازی میں نبی اکرمؐ اور جماعتِ صحابہؓ کی مخالفت کرنے والوں کے لیے اللہ کافی ہے (فَسَيَكْفِيكَهُمُ ٱللَّهُ ۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ) 
36:03 یهود و نصاریٰ کا اپنے رنگ پر فخر و مباحات اور ان کے نبی یوحناؑ کی تردید (صِبْغَةَ ٱللَّهِ ۖ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ ٱللَّهِ صِبْغَةًۭ ۖ وَنَحْنُ لَهُۥ عَـٰبِدُونَ) میں اللہ کی تجلی اور اس کی عبدیت کا رنگ اصل اور سب سے بہترین قرار
 41:25 قرآن کا خوش اسلوبی سے یہود و نصاریٰ کو جھگڑا ختم کرنے، نصیحت قبول کرنے کی دعوتِ فکر (قُلْ أَتُحَآجُّونَنَا فِى ٱللَّهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ وَلَنَآ أَعْمَـٰلُنَا وَلَكُمْ أَعْمَـٰلُكُمْ وَنَحْنُ لَهُۥ مُخْلِصُونَ) میں مسلمان جماعت کو اپنے نظریے پر یکسوئی سے کاربند رہنے کا حکم
43:55 یہود کے غلط دعوے کی بلیغ انداز میں تردید (أَمْ تَقُولُونَ إِنَّ إِبْرَٰهِـۧمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ وَٱلْأَسْبَاطَ كَانُوا۟ هُودًا أَوْ نَصَـٰرَىٰ ۗ قُلْ ءَأَنتُمْ أَعْلَمُ أَمِ ٱللَّهُ ۗ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَتَمَ شَهَـٰدَةً عِندَهُۥ مِنَ ٱللَّهِ ۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ) ظلم کی بنیاد پر یہود کا گواہی چھپانے اور بددیانتی کا ارتکاب کرنے سے اللہ غافل نہیں
46:23  مکرر آیت لا کر یہود کو دوبارہ تنبیہ (تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ وَلَا تُسْـَٔلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ) 
47:42  یہاں تک قرآن نے حضرت ابراہیمؑ کی حقانیت پر یہود کے اعتراضات کی تردید  کی ہے، اب اگلی آیات سے حضورؐ کے دور میں یہود کے شکوک و شبہات کا رد ہو گا

 مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل () آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Dars-e-Quran
Created At
Apr 07, 2020