درس قرآن 028 | البقرۃ 122-126 | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

درس قرآن 28

سورة البقرة
آیت: 122 تا 126

مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
2:27 بنی اسرائیل کو اس رکوع میں تیسری مرتبہ مخاطب کرنے کا مقصد نیز پوری دنیا کے انسانوں کو دین اسلام قبول کرنےاورتحریکِ حنیفیت کو زندہ کرنے کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی دعوت
6:00 شروع رکوع میں یہود و نصاریٰ کو نعمتوں کی یاددہانی (یٰبَنِیْ اِسْرَآءِیْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِیَ الَّتِیْ اَنْعَمْتُ عَلَیْكُمْ ) اورچار ہزار کے قریب انبیاءؑ کی بعثت اور حکومت و خلافت کے ساتھ دیگر اقوام پر فضیلت(وَ اَنِّیْ فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ)
7:32 اس فضیلت کا لازمی تقاضا تقویٰ اختیار کرنا(وَ اتَّقُوْا یَوْمًا لَّا تَجْزِیْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَیْــٴًـا) میں متقی بننے کی دعوت نیز تقویٰ کی جامع تشریح
9:42 یومِ آخرت میں اپنے اعمال کے علاوہ کچھ بھی قابل قبول نہیں! (وَلا يُقبَلُ مِنها عَدلٌ وَلا تَنفَعُها شَفـٰعَةٌ وَلا هُم يُنصَرونَ) میں کسی مجرم کو رہا کرانے کی ممکنہ تین شکلوں میں سے کوئی شکل بھی نتیجہ خیز نہیں ہو گی۔
13:26 حضرت ابراہیمؑ کا تذکرہ، آپؑ پر آنے والی آزمائشیں اور حنیفی اصولوں کو اپنانے کی دعوت
14:37 چند جامع کلمات سے حضرت ابراہیمؑ کا امتحان اور بغیر کسی کوتاہی کے آپؑ کا اس میں کامیابی حاصل کرنا(وَإِذِ ابتَلىٰ إِبرٰهـیمَ رَبُّهُ بِكَلِمـٰتٍ فَأَتَمَّهُنَّ ۖ )
16:00 حضرت ابراہیمؑ کا صائبین کی گمراہیوں کو واضح کرنا اور ان سے بغض و عداوت کا اعلان
20:00 دنیا میں مخالفانہ ماحول میں کلمۂ توحید کی سب سے پہلی آواز کے لیے حضرت ابراہیمؑ کا جرأت مندانہ کردار اور ان کا وارث بنانے والے اعمال کی نشان دہی
21:58 ہجرت کا عمل ،فطری اصولِ عشرہ پر جماعت سازی، حضرت اسماعیلؑ کو قربان کرنے کا حکم اور مراکز کا قیام جیسے کلمات کے ذریعے امتحان اور حضرت ابراہیمؑ کا انہیں پورا کرنا
30:22 تمام امتحانات میں کامیابی کے بعد اللہ کا حضرت ابراہیمؑ کو انسانیت کا امام بنانے کا اعلان (قالَ إِنّى جاعِلُكَ لِلنّاسِ إِمامًا ۖ) نیز امام شاہ ولی اللہؒ کے فلسفے کی روشنی میں "امام" کی تشریح
32:41 حضرت ابراہیمؑ کا اپنی اولاد کے لیے امامت جاری ہونے کا مطالبہ لیکن اللہ نے فرمایا کہ ظالم امامت کا اہل نہیں! (قالَ وَمِن ذُرِّيَّتى ۖ قالَ لا يَنالُ عَهدِى الظّـٰلِمينَ) میں بنی اسرائیل کے نسلی امامت کے دعوے کا رد
35:50 اس دور میں امامت کا حق دار حضرت اسماعیلؑ کی اولاد میں حضرت محمدﷺ اور آپ کی جماعت ہے۔
37:04 بیت اللہ الحرام کی مرکزیت اور امن کی جگہ (وَإِذ جَعَلنَا البَيتَ مَثابَةً لِلنّاسِ وَأَمنًا)
39:22 مقامِ ابراہیمؑ اجتماعیت (نماز پڑھنے) کا مرکز (وَاتَّخِذوا مِن مَقامِ إِبرٰهـیمَ مُصَلًّى ۖ )
40:42 خانۂ کعبہ میں تمام ابنیاءؑ اور اولو العزم انسانوں کی ہمتیں جمع ہیں۔
42:01 حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ سےاجتماعیت کے مرکز بیت اللہ کی صفائی ستھرائی کا عہد و پیماں(وَعَهِدنا إِلىٰ إِبرٰهـیمَ وَإِسمـٰعيلَ أَن طَهِّرا بَيتِىَ لِلطّائِفينَ وَالعـٰكِفينَ وَالرُّكَّعِ السُّجودِ) میں ہر اجتماعیت کے مرکز کو صاف ستھرا رکھنے کا حکم
44:08 تمام حاجیوں کے لیے سب سے پہلا حکم؛ طواف بیت اللہ نیز مسجد (ابراہیمیؑ مرکز) میں آنے والوں کے لیے کرنے کے کام
48:07 حضرت ابراہیمؑ کا مکہ مکرمہ (مثالی سوسائٹی) کے لیے سیاسی امن اور معاشی خوشحالی کی دعا (وَإِذ قالَ إِبرٰهـیمَ رَبِّ اجعَل هـٰذا بَلَدًا ءامِنًا وَارزُق أَهلَهُ مِنَ الثَّمَرٰتِ)
51:28 حضرت ابراہیمؑ کا دعا میں کافروں سے رزق کا استثناء کرنا لیکن اللہ کا دنیا میں کافر کی معاشی کفالت کا وعدہ اور آخرت میں آگ کا عذاب اور بُرے ٹھکانے کی وعید (مَن اٰمَنَ مِنهُم بِاللَّهِ وَاليَومِ الـٔاخِرِ ۖ قالَ وَمَن كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُ قَليلًا ثُمَّ أَضطَرُّهُ إِلىٰ عَذابِ النّارِ ۖ وَبِئسَ المَصيرُ)
53:52 حضرت ابراہیمؑ کی اولاد کے لیے امامت و حکومت کے لیے تین شرائط ضروری نیز ابراہیمیؑ اصولوں کو چھوڑنے والے بنی اسرائیل کو دعوتِ فکر

مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل () آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

*منجانب: رحیمیہ میڈیا*

Playlists
Dars-e-Quran
Created At
Apr 06, 2020