درس قرآن 025 | البقرۃ 97-103 | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

درس قرآن 25

سورة البقرة
آیت: 97 تا 103

مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
2:15 "قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِیْلَ" (الآیة) میں یہود کا جبرائیلؑ سے دشمنی کے خود ساختہ تصور کا رد
6:23 حضرت جبرائیلؑ کی چار خصوصیات
7:19 مولانا سندھیؒ کا الٰہی مذاہب کے مسخ شدہ تصورات کا تحلیل و تجزیہ
10:02 "مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّلّٰهِ وَ مَلٰٓىٕكَتِهٖ وَ رُسُلِهٖ" (الآیة) میں اس قسم کے تصورات رکھنے والوں کی پر زور تردید اور ان سے واضح دشمنی کا اعلان
11:56 قرآنی آیات روشن اور مدلل احکامات پر مشتمل ہیں "وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَا اِلَیْكَ اٰیٰتٍ بَیِّنٰتٍ" (الآیة)
12:17 نظم و ضبط اور ڈسپلن قبول نہ کرنے والے ہی قرآنی آیات کے منکر "وَ مَا یَكْفُرُ بِهَااِلَّا الْفٰسِقُوْنَ"
12:54 "اَوَ كُلَّمَا عٰهَدُوْا عَهْدًا نَّبَذَهٗ فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ" (الآیة) میں بنی اسرائیل کا معاہدات توڑنے کی بنیادی خرابی کا ذکر
14:53 "وَ لَمَّا جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ" (الآیة) میں یہود کا نبی اکرمﷺ کا انکار کرکے اپنی کتاب (تورات) کی تعلیمات کو پسِ پشت ڈالنے کا بیان
17:23 یہود کی اصل خرابی' کتاب اللہ (تورات و انجیل و قرآن) کا انکار ہے
17:37 یہود شیاطین کی اتباع کرتے ہیں "وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّیٰطِیْنُ عَلٰى مُلْكِ سُلَیْمٰنَ" (الآیة) میں حضرت سلیمانؑ پر یہود کی افترا پردازی
20:06 "وَ مَا كَفَرَ سُلَیْمٰنُ وَ لٰـكِنَّ الشَّیٰطِیْنَ كَفَرُوْا یُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ" میں ملاءِ سافل کی سفلی و شیطانی قوتوں کا جادوگری سیکھانے کا ذکر نیز ملاءِ سافل میں دو طرح کی قوتیں کار فرماں
22:07 انسانیت دشمنی کا نام شیطنت اور شیطان سے منسوب اعمال کا نام سحر
23:25 یہود کا ملاءِ اعلی کی تعلیمات کو چھوڑ کر ملاءِ سافل کی شیطانی قوتوں سے رابطہ کرنا ہی ان کے زوال یافتہ ہونے اور شیطانی و سفلی رویے اپنانے کی واضح دلیل
25:07 "وَ مَا اُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَیْنِ بِبَابِلَ هَارُوْتَ وَ مَارُوْتَؕ" جادوگری کا ایک اور بڑا مرکز' بابل اور جادوگری فتنہ و آزمائش کے لیے بھیجے گئے دو فرشتے
27:20 یہود خاندانی نظام کو توڑنے اور تفریقِ انسانیت کے لیے شیاطین سے سحر اور بابل کی جادوگری سیکھتے تھے
31:02 اللہ کے حکم کے بغیر جادو سے کسی کو نقصان نہیں پہنچتا "وَ مَا هُمْ بِضَآرِّیْنَ بِهٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ" نیز شیاطین کے شر سے بچاؤ کے لیے تعلق مع اللہ پیدا کرنا ضروری
34:41 "وَ یَتَعَلَّمُوْنَ مَا یَضُرُّهُمْ وَ لَا یَنْفَعُهُمْؕ" میں زوال یافتہ یہود کا انسانیت کو نقصان پہنچانے کے سفلی علوم سیکھنا
35:28 جادوگری سے مقصود ان کا دنیا کے مفادات اٹھانا اور مال بٹورنا ہے"وَ لَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰىهُ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ"
36:37 مسلمانوں میں اسی یہودی خصلت کا رواج کہ قرآنی آیات کو عملیات کے لیے استعمال کرکے مفادات اٹھانا اور مال بٹورنا
40:48 کاش کہ یہود اللہ پر ایمان لاتے ،اس سے ڈر تے اور کتاب اللہ کے مطابق سوسائٹی میں صالح نظام کے قیام کی جدوجہد کرتے تو دنیا کی بہتری اور آخرت میں بہترین اجر و ثواب کے مستحق ٹھہرتے "وَ لَوْ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَمَثُوْبَةٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ خَیْرٌؕ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ"
41:46 ان آیات میں مسلمان جماعت کو یہودی خصلتوں سے اجتناب برتنے کا حکم


مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم


بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل () آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

Playlists
Dars-e-Quran
Created At
Mar 26, 2020