درس قرآن 016 | البقرۃ 40-46 | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم

درس قرآن 16

سورة البقرة
آیت: 40 تا 46

مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
0:51 سورت بقرہ کے سابقہ مضامین کا خلاصہ
3:29 آیت: 40 تا 150 تک بنی اسرائیل کو خطاب ، خلافت کی ذمہ داریاں اور معاہدات کا ذکر نیز ان پر انعاماتِ الٰہی کا تذکرہ اور امتیازی حیثیت؛ اعلی علمی صلاحیت اور بے پناہ عملی استعداد کو بنیاد پر خلافت کے امور کی دعوت
7:05 مدینہ منورہ کے یہود کو خلافت ارضی کے قیام کے لیے دعوت اور نعمتوں کی یاد دہانی
8:30 تین مرتبہ ( يـٰبَنى إِسرٰءيلَ اذكُروا) ذکر کرنے سے مقصود بنی اسرائیل کو مختلف انداز سے دعوتِ حق
10:49 اے اسرائیل (یعقوبؑ) کی اولاد اللہ کی نعمت کو یاد کرو (يـٰبَنى إِسرٰءيلَ اذكُروا نِعمَتِىَ الَّتى أَنعَمتُ عَلَيكُم) نعمت سے مراد چار چیزیں: علم ، حکمت ، نظام اور قانون
13:42 نعمتِ خداوندی؛ بنی اسرائیل نے اعلی علمی صلاحیت اور نمونے کی عملی استعداد سے دنیا میں حکمرانی کی
14:51 جیسے حجة الوداع کے موقع پر بین الاقوامی انقلاب برپا کرنے والی جماعت تیار ہو جانے کے بعد بنی اکرمﷺ کو اِتمامِ نعمت کی بشارت دی گئی
16:10 اور میرا عہد پورا کرو میں تمہارا عہد پورا کروں گا (وَأَوفوا بِعَهدى أوفِ بِعَهدِكُم) میں نئے مبعوث ہونے والے نبی پر ایمان لانے اور خلافت کے امور میں اس کی مدد کرنے کے یاد دہانی
18:07 خلافت کی اولین شرط معاہدے کی پاسداری
19:43 معاہدات کی پاسداری نہ کرنے والے کو سزا کا ڈر ہونا چاہیے (وَإِيّـٰىَ فَارهَبونِ)
20:21 اے یہودِ مدینہ! اس دور میں توارت کی تصدیق کرنے والی کتاب (قرآن حکیم) پر ایمان لاؤ (وآمِنوا بِما أَنزَلتُ مُصَدِّقًا لِما مَعَكُم)
22:22 تم (یہود) اس کتابِ مقدس (قرآن) کے سب سے پہلے کافر نہ بنو (وَلا تَكونوا أَوَّلَ كافِرٍ بِهِ ۖ ) علم کے باوجود نبی اکرمﷺ کا انکار کرنا دراصل پہلا کافر بننا ہے
24:42 میری آیات کو تھوڑے سے مول (قیمت) پر نہ بیچو (وَلا تَشتَروا بِـٔايـٰتى ثَمَنًا قَليلًا) دنیا کا کل مال بھی آیات کے مقابلے میں ثمنِ قلیل ہے۔
25:47 علم رکھتے ہوئے قانون کا غلط استعمال کرنا اور چور دروازے تلاش کرنے والے کو کہا جا رہا ہے "اور مجھ سے ہی بچتے رہو" (وَإِيّـٰىَ فَاتَّقونِ) میں اللہ کی حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے سے باز رہنے کے حکم
27:04 علماء اور وکلاء کا قانون فروشی کرنا بہت بڑا جرم
27:36 مالی مفادات اور جاہ و اقتدار حاصل کرنے کے لیے حق و باطل کو خلط ملط نہ کرو (وَلا تَلبِسُوا الحَقَّ بِالبـٰطِلِ) بنی اسرائیل کی بڑی خرابی علم فروشی اور تلبیسِ حق بالباطل
29:00 یہود کی ایک اور خرابی: حق کو جانتے ہوئے اسے چھپانا (وَتَكتُمُوا الحَقَّ وَأَنتُم تَعلَمونَ) نبی اکرمﷺ کے دور میں علمائے یہود کا حق چھپانے کا واقعہ
34:01 ایمان لانے کے بعد نماز کا نظام قائم کرو (وَأَقيمُوا الصَّلوٰةَ وَ) میں اجتماعیت کے قیام کا حکم ، زکوة ادا کرو (ءاتُوا الزَّكوٰةَ) میں مال خرچ کرنے حکم اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو (وَاركَعوا مَعَ الرّٰكِعينَ) میں باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم
35:38 حُبِّ جاہ کے مرض کا علاج جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا اور حُبِّ مال کی بیماری کا علاج مال خرچ کرنا ہے، یہی دو مرض حق و باطل میں تلبیس اور سرمایہ پرستی کا سبب ہیں۔
36:33 لوگوں کو نیکی کا حکم کرنا اور خود اپنے آپ کو بھلا دیا (أَتَأمُرونَ النّاسَ بِالبِرِّ وَتَنسَونَ أَنفُسَكُم وَأَنتُم تَتلونَ الكِتـٰبَ ۚ أَفَلا تَعقِلونَ) میں دوسروں کو نصیحت کرنے والے کو پہلے خود اپنی نصیحت پر عمل کرنا چاہیے ، ایسا طرزِ عمل رکھنے والوں کو غور و فکر کی دعوت
38:27 حُبِّ جاہ اور حُبِّ مال سے نکلنے کے لیے صبر و استقامت اور نماز سے مدد حاصل کرو (وَاستَعينوا بِالصَّبرِ وَالصَّلوٰةِ ۚ) صبر اور نماز ، نفس کی خواہشات کو کنٹرول کرنے کا ذریعہ
40:34 نماز پر استقامت اختیار کرنا اور مال کی محبت سے بچنا دراصل اللہ کے سامنے خشوع و خضوع اختیار کرنے والوں کی خصوصیت ہے (وَإِنَّها لَكَبيرَةٌ إِلّا عَلَى الخـٰشِعينَ)
41:10 خاشعین اپنے رب سے ملاقات اور اس کی طرف لوٹنے کا پورا یقین رکھتے ہیں (الَّذينَ يَظُنّونَ أَنَّهُم مُلـٰقوا رَبِّهِم وَأَنَّهُم إِلَيهِ رٰجِعونَ) نیز انسانی معاشرے بہتر نظام سے ترقی کرتے ہیں۔
43:05 صبر کی تین قسمیں نیز اس رکوع کے مضامین کا جامع خلاصہ

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

Playlists
Dars-e-Quran
Created At
Jan 28, 2020