تقریب ِافتتاح صحیح بخاری شریف

انیس احمد سجاد
انیس احمد سجاد
نومبر 13, 2022 - رفتارِکار
تقریب ِافتتاح صحیح بخاری شریف

مورخہ۱۳؍ شوال المکرم۱۴۴۳ھ / 15؍ مئی 2022ء بروز اتوار کو ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر ادارہ میں دورۂ حدیث شریف کے طلبا کا صحیح بخاری شریف کا پہلا سبق ہوا۔ اس سلسلے میں ادارہ رحیمیہ میں ’’تقریبِ افتتاح صحیح بخاری شریف‘‘ منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ پھر نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اس کے بعد سب سے پہلے حضرت مولانا مفتی محمد مختار حسن مدظلہ (ڈائریکٹر ایڈمن ادارہ) نے عید ملن کے حوالے سے گفتگو کی ، جس کا موضوع ’’اجتماعی مسرت کے لیے سماجی استحکام کی اہمیت‘‘ تھا۔

ان کے بعد حضرت مولانا مفتی عبدالمتین نعمانی مدظلہ (صدر ادارہ) نے ’’فہمِ حدیث میں ولی اللّٰہی جماعت کا اُسلوب‘‘ کے موضوع پر خطاب ارشاد فرمایا۔ تقریب کے آخر میں حضرت اقدس مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہٗ نے دورۂ حدیث شریف کے طلبا کو پہلے سبق کا آغاز کراتے ہوئے صحیح بخاری شریف کی پہلی حدیث پر جامع اور مفصل خطاب ارشاد فرمایا۔ اور اس پر مفصل روشنی ڈالی کہ کس طرح سے امام بخاریؒ نے دین کے سیاسی، معاشی اور سماجی نظام کو مرتب و مدوّن کیا، جس کی ایک بنیادی جھلک اور خاکہ خود صحیح بخاری کے مکمل نام ’’الجامع المسند الصّحیح المختصر مِن اُمور رسول اللّٰہ ﷺ و سننہ و أیّامہ‘‘ کے اندر خود موجود ہے۔ اور صحیح بخاری نے تاریخ اسلام کے ہر دور میں اُمت کی جس طرح رہنمائی فرمائی، اُس پر روشنی ڈالی۔ نیز حضرت الامام شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے برعظیم پاک و ہند کو اس عظیم کتاب سے کیسے روشناس کروایا، اس پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔

اس تقریب میں کثیر تعداد میں علما، نوجوان طلبا ، پروفیسرز، ڈاکٹرز، و کلا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں حضرت مولانا مفتی عبدالقدیر (ناظمِ تعلیمات ادارہ)، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد ناصر (جھنگ)، حضرت مولانا قاضی محمد یوسف (حسن ابدال)، حضرت مولانا ڈاکٹر تاج افسر (اسلام آباد)، حضرت مولانا عبد اللہ عابد سندھی (شکار پور)، مولانا مفتی محمداشرف عاطف (ساہیوال)، پروفیسر حافظ ظفرحیات (راولپنڈی) اور مولانا عبدالرحیم طاہر (ہارون آباد)، مفتی امجدعلی (ساہیوال)، مولانا زاہدمحمود قاسمی اورمولانا محمدجمیل و دیگر حضرات شامل تھے۔ تقریب کے آخر میں حضرت اقدس مدظلہ نے دعا فرمائی۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکا کی تواضع کی گئی۔

مندرجہ بالا تمام خطابات ادارے کے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے سنے جاسکتے ہیں۔

انیس احمد سجاد
انیس احمد سجاد

انیس احمد سجاد ایڈووکیٹ گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ (پنجاب یونیورسٹی) سے گریجویشن اور بہاءالدین زکریا یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری  حاصل کرنے کے بعد گذشتہ 17 سالوں سے وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ اسی دوران کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔  1992 ء میں حضرت اقدس شاہ سعید احمد رائے پوری ؒ کے دامنِ تربیت سے وابستہ ہوئے۔ 2007 ء سے مستقل لاہور میں ہیں اور ادارہ مین کیمپس (لاہور)کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ حضرت مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ کی زیر نگرانی ادارہ کے انتظامی معاملات کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ کو ملکی سیاسی ،معاشی اور سماجی حالات کے ساتھ ساتھ قانونی پہلوؤں پر عبور حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

عذابِ جہنم اور جنت کا راستہ

عَنْ أَبِيْ ہُرَیْرَۃَؓ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ: ’’حُجِبَتِ النَّارُ بِالشَّھَوَاتِ، و حُجِبَتِ الْجَنَّۃُ بِالْمَکَارِہِ‘‘۔ (الجامع الصّحیح للبُخاری، 6487) (حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ…

مولانا ڈاکٹر محمد ناصرعبدالعزیز مارچ 16, 2023

تقریب ِتکمیل صحیح بخاری شریف

ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور میں ہرسال دورۂ حدیث شریف کی کلاس ہوتی ہے۔ اس کلاس میں صحیح بخاری شریف کا درس ہوتا ہے۔ امسال حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزا…

ایڈمن مارچ 14, 2021

ظلم، بخل، حسد کا نقصان

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہَﷺ قَالَ: ’’اتَّقُوا الظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ یَّوْمَ الْقِیَامَۃِ، وَاتَّقُوا الشُّحَّ، فَإِنَّ الشُّحَّ أَھْلَکَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ، حَمَلَھُمْ عَلٰی أنْ سَفَکُوا دِمَائَ ھُمْ وَاسْتَحَلُّو…

مولانا ڈاکٹر محمد ناصرعبدالعزیز ستمبر 10, 2021

پشاور کیمپس کا قیام اور حضرت شاہ سعیداحمد رائے پوریؒ کی خدمات کا اعتراف

۲۴؍ ربیع الاوّل ۱۴۴۴ھ / 21؍ اکتوبر 2022ء کو حضرت اقدس مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہٗ نے ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) پشاور کیمپس کے افتتاح کے موقع پر خطبہ جمعتہ ا…

مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری نومبر 14, 2022