خطبہ جمعہ/قرآنی اصطلاح ’’اَلَدُّ الخِصَامِ‘‘ کے تناظر میں .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

قرآنی اصطلاح ’’اَلَدُّ الخِصَامِ‘‘ کے تناظر میں ملکی گروہوں اور ریاستی اداروں کے
سنگدل طرز ِعمل اور مفاداتی نفسیات کا تحلیل و تجزیہ

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 21؍ شوال المکرّم 1444ھ / 12؍ مئی 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

آیتِ قرآنی:
”وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یُّعۡجِبُکَ قَوۡلُہٗ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ یُشۡہِدُ اللّٰہَ عَلٰی مَا فِیۡ  قَلۡبِہٖ  ۙ وَ ہُوَ  اَلَدُّ  الۡخِصَامِ، وَ اِذَا تَوَلّٰی سَعٰی فِی الۡاَرۡضِ لِیُفۡسِدَ فِیۡہَا وَ یُہۡلِکَ الۡحَرۡثَ وَ النَّسۡلَ ؕ وَ اللّٰہُ  لَا  یُحِبُّ الۡفَسَادَ“۔ (2 – البقرۃ: 204-205)
ترجمہ: ”اور بعض آدمی وہ ہے کہ پسند آتی ہے تجھ کو اس کی بات دنیا کی زندگانی کے کاموں میں، اور گواہ کرتا ہے اللہ کو اپنے دل کی بات پر، اور وہ سخت جھگڑالو ہے۔ اور جب پھِرے تیرے پاس سے تو دوڑتا پِھرے ملک میں، تاکہ اس میں خرابی ڈالے اور تباہ کرے کھیتیاں اور جانیں، اور اللہ ناپسند کرتا ہے فساد کو“۔

حدیثِ نبوی ﷺ: ”إِنَّ أَبْغَضَ الرِّجَالِ إِلَى اللّٰه الْأَلَدُّ الْخَصِمُ“. (الصحیح للبخاری، حدیث: 7188)
ترجمہ: ”اللہ کے نزدیک سب سے مبغوض وہ شخص ہے جو سخت جھگڑالو ہو۔“

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 

0:00 آغاز خطبہ

1:41 قرآن حکیم کا موضوع اور اجتماعیات میں اس کی اصولی رہنمائی

  5:29 فسادات اور اَنارکی معاشروں کے لیے زہرِ قاتل اور تباہ کن ہوتی ہے

7:19  لچھے دار گفتگو کرنے والے باتونی لوگوں کے رویے اور خوف ناک عزائم

 13:26  جھگڑالو اور ضدی قسم کے لوگ معاشرے میں بد اَمنی پیدا کرتے ہیں

  14:45  قرآنی اصطلاح ’’اَلَدُّ الخِصَامِ‘‘ کا معنی و مفہوم اور عصری انطباق

27:39   عزت بالبر اور عزت بالشر کا فرق اور شر پسند عناصر کی نفسیات

31:13  میٹھی گفتار کے حامل سخت دل اور مفاد پرست مذہبی شناخت رکھنے والے طبقے

 40:32  برعظیم کو غلام بنائے جانے کے تلخ تاریخی حقائق کی روداد

50:07 استعماری دور کی یاد گار بیوروکریسی کے طریقہ ہائے واردات

52:32  عوام کے جذبات کو بھڑکا کر بداَمنی اور انارکی پیدا کرنا

54:10  اسلام، عدل اور جمہوریت کے پُرکشش ناموں کی آڑ میں استعماری مقاصد کی آبیاری کا عمل

 59:57  عادلانہ مشاورت اور صالح اجتماعی اداروں کا باہم ناگزیر تعلق

 1:01:49 نو آبادیاتی دور کی بندوبستی جمہوریت اور غدار خاندانوں کی حکومتیں

 1:08:32 پاکستانی معاشرے میں تقسیم در تقسیم کے عمل کے نتیجے میں انتشار

 1:10:15  نظام کے مختلف طبقوں کے درمیان موجودہ کشمکش کا شعوری تجزیہ

1:15:08  اصل ایشو مالی لوٹ کھسوٹ اور استحصال کو پسِ پشت ڈالنے کی سیاست کاری

 1:17:36  سرمایہ دارانہ نظام میں الیکشن کی حیثیت اور اس میں حصہ لینے والے آلہ کار گروہ

 1:27:09 فتنۂ مستطیرہ کی تعریف، اَحوال و آثار اور علامات و نتائج


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
مئی 15, 2023