*رمضان المبارک میں مَلَکُوتی نظام کے ساتھ تعلق قائم کرنے میں*
*نظامِ اعتکاف کا کردار، حکمت اور اجتماعی مقاصد*
*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 16؍ رمضان المبارک 1444ھ / 7؍ اپریل 2023ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و احادیثِ نبوی ﷺ :*
*آیاتِ قرآنی:*
ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَى الَّیْلِۚ وَ لَا تُبَاشِرُوْهُنَّ وَ اَنْتُمْ عٰكِفُوْنَۙ فِی الْمَسٰجِدِؕ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَقْرَبُوْهَاؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ۔ وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَ تُدْلُوْا بِهَاۤ اِلَى الْحُكَّامِ لِتَاْكُلُوْا فَرِیْقًا مِّنْ اَمْوَالِ النَّاسِ بِالْاِثْمِ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۠ ۔ (2 – البقرۃ : 187-188)
ترجمہ: ”پھر پورا کرو روزہ کو رات تک، اور نہ مِلو عورتوں سے جب تک کہ تم اعتکاف کرو مسجدوں میں، یہ حدیں باندھی ہوئی ہیں اللہ کی، سو ان کے نزدیک نہ جاؤ، اسی طرح بیان فرماتا ہے اللہ اپنی آیتیں لوگوں کے واسطے، تاکہ وہ بچتے رہیں۔ اور نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کا آپس میں ناحق، اور نہ پہنچاؤ ان کو حاکموں تک کہ کھا جاؤ کوئی حصہ لوگوں کے مال میں سے ظلم کر کے (نا حق)، تم کو معلوم ہے“۔
*احادیثِ نبوی ﷺ*
*1۔* ”مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 1901)
ترجمہ: رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے ایمان کے ساتھ اور احتساب کی نیت سے رکھے، اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں“۔
*2۔* ”مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ". (صحیح بخاری، حدیث: 37)
ترجمہ: رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی رمضان میں (راتوں کو) ایمان کے ساتھ اور احتساب کی نیت سے عبادت کرے، اس کے گزشتہ تمام گناہ بخش دئیے جاتے ہیں“۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
1:48 گزشتہ دو خطباتِ جمعۃ المبارک کے مضامین پر ایک طائرانہ نظر
2:51 صیامِ رمضان (روزے) اور قیامِ رمضان (نمازِ تراویح) کے دو دائرے
5:42 رمضان المبارک کے آخری عشرے کے اعتکاف کی اہمیت
11:20 دنیا کے واقعات و حقائق پر تین ملتوں کے غور وفکر کے طریقے
17:49 تحریکِ حنیفیت اورمسلمان ملت کا طریقۂ غور وفکر اور نتائج متوازن اور معتدل ہے
22:02 تحریکِ حنیفیت کے قرآن حکیم میں مذکور دس رہنما اُصول
25:54 رمضان المبارک کے اعتکاف کا مقصد پانچ اُمور کا حصول ہے
27:04 ملکوتی نظام پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے غور و فکر کے نتائج اور بیت اللہ الحرام کا قیام
29:36 ملکوتی نظام سے تشابہ پیدا کرنے کی حکمت اور ضرورت
31:01 کاموں کے نتائج کے لیے ذہنی انتشار کے خاتمے اور ذہنی ارتکاز کی ضرورت
32:57 اعتکاف میں معتکف اپنی نظریاتی، نفسیاتی اور عملی قوتوں کو صیقل کریں
43:51 محسنین کے لیے لیلۃ القدر کی تلاش اور اس رات میں کیے جانے والے اہم کام
48:07 مزید برآں معتکف معاشرے میں موجود سماجی مسائل کے حل پر غور وفکر کریں
56:58 چینلز پر مروّجہ رمضان ٹرانسمیشن میں نمائشی، غیر عقلی اور غیر مربوط گفتگو کا اَلمیہ
59:10 رمضان المبارک میں امام شاہ ولی اللّٰہ دہلویؒ اور دیگر اکابر اہل اللّٰہ کا معمول
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/