خطبہ جمعہ/ رمضان المبارک کی دینی اہمیت اور تربیتی و اجتماعی تاثیرات/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

*رمضان المبارک کی دینی اہمیت*
*اور تربیتی و اجتماعی تاثیرات*

*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 24؍ شعبان المعظم 1444ھ / 17؍ مارچ 2023ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ*

*آیتِ قرآنی*
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ۔ (2 – البقرۃ: 183)
ترجمہ: ”اے ایمان والو ! فرض کیا گیا تم پر روزہ، جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں (پہلے لوگوں) پر، تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ“۔

*حدیثِ نبوی ﷺ*
”مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 1901)
ترجمہ: ”جس نے رمضان کے روزے ایمان کے ساتھ اور احتساب کی نیت سے رکھے، اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے“۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

1:10  اللّٰہ تعالیٰ کا خلیفہ کون بن سکتا ہے؟ خلیفۃُ اللّٰہ کی بنیادی اہلیت
3:45  حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تعلق مع اللّٰہ کے لیے انسانی روح کو ذریعہ بنانے کا کارنامہ
5:08  انسان‘ روح اور نفس پر مشتمل ہے، معرفتِ خداوندی اس کی ضرورت ہے
7:01  تعلق مع اللّٰہ کے لیے حنیفی اُصول اور اس کا عملی طریقہ کار
7:38   کائنات اور انسان کے مطالعے کے لیے زمان و مکان کی اہمیت
9:06  اشیا اور زمان و مکان (Time and space) میں تاثیراتِ الٰہی کا نظام
16:28 عارف باللّٰہ اور عالم باللّٰہ کا فرق اور عالم باللّٰہ کی خصوصیت
19:21   سال کے بارہ مہینوں کی تقسیم اور ان کے اثرات و تاثیرات کا نظام
22:28  حرمت کے چار مہینوں کے بعد رمضان المبارک کی خصوصی تاثیر
23:31  قرآن و حدیث سے ثابت شدہ رمضان المبارک کی دو لازمی خصوصیات
26:59  رمضان المبارک کے روزے کے ذریعے انسان کی روحانی ترقی اور کیفیات
32:06  کرۂ ارض پر خصوصی تاثیرات کے بعض خصوصی مختلف اوقات
37:33  خصوصی اوقات روزانہ (پانچ نمازیں)، ہفتہ وار (جمعہ)، ماہانہ (ایامِ بِیض)، سالانہ (رمضان کے روزے)
41:18  روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ عبادات کی اجتماعی اور سیاسی اہمیت
42:32  جسمانی، طبی اور روحانی اثرات و نتائج کے حوالے سے روزے کا آفاقی تصور
46:29  دینِ اسلام میں روزوں کا مقررہ نصاب سابقہ نصابوں کے مقابلے میں معتدل ہے
50:34  قرآن کے نزول کی روحانیت خلافتِ کبریٰ اور نظامِ عدل کے قیام کی راہ ہموار کرتی ہے
52:03  اجتماعیت اور تہذیبِ نفس میں تلاوتِ قرآن حکیم اور روزے کا بنیادی کردار
54:15  خوش دلی سے رمضان المبارک کے قیام اور اہتمام کی دینی اہمیت
57:08  جیسے فصلوں کی کاشت میں موسموں کا لحاظ رکھا جاتا ہے، ایسے ہی اعمال کے نتائج میں بھی دنوں کا کردار ہے
58:32  رمضان المبارک کے استقبال اور تیاری کے لیے آں حضرت ﷺ کا معمول
59:24  دیگر عبادات کی طرح رمضان میں اجتماع کی دینی و تربیتی اہمیت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
مارچ 19, 2023