شہری حقوق کی پامالی کے جابرانہ نظاموں کے خلاف
انبیائے کرام علیہم السلام کی جدوجہد اور اسلام کا عادلانہ نظامِ تمدن
*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 25؍ رجبُ المُرجَّب 1444ھ / 17؍ فروری 2023ء
*بمقام:* عرفات کالونی، لاڑکانہ
*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:*
وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ (27 – النمل: 48)
ترجمہ: ”اور اس شہر میں نو شخص تھے، کہ خرابی کرتے ملک میں، اور اصلاح نہ کرتے“۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
0:00 آغاز خطاب
01:12 قومی و بین الاقوامی انقلابات کے لیے انبیائے کرام علیہم السلام کی جدوجہد اور مزاحمت
4:08 مدنیت و شہریت؛ قرآنی اصطلاح میں مفہوم اور تقاضے
5:51 خطبے کی مرکزی آیت کا تفسیری خلاصہ
6:55 طاقت ور ریاستی طبقوں کے ظلم و جبر کی قبیح روایت
7:23 ریاست کے کام‘ پرافٹ کے بجائے خدمت کے اُصول پر انجام پانے چاہئیں
8:36 انبیاء علیہم السلام کی سیرت کی روشنی میں قائد اور رہنما کی خصوصیات
11:06 ایک حقیقی ریاست میں شہری کے حقوق کا تحفظ
12:48 اوّلین شہری حقوق؛ جان، مال اور عزت کا تحفظ ہے
23:50 مصر کی سویلائزیشن اور ترقی میں حضرت یوسف علیہ السلام کا کردار
25:23 قومِ ثمود کے بگاڑ کے اصل اسباب اور محرکات
28:32 حضرت صالح علیہ السلام کے خلاف قوم کے سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ
29:22 قوم کے سرداروں کا حضرت صالح علیہ السلام کو قتل کرنے کا منصوبہ
32:30 اسلام کے قانونِ مقاسمہ کی حیثیت اور پسِ منظر
38:24 عالمی استعماری نظام کے زیرِ سایہ شہری حقوق کی بدترین پامالی
42:01 جنگوں میں عوام کا قتل عام استعماری طریقۂ جنگ کی دین ہے
48:13 استعماری عہد میں لینڈ ریکارڈ کی ہیرا پھیری کا مکروہ دھندہ
55:16 استعماری نو آبادیات اور مسلم عہد کی آبادیات میں بنیادی فرق
59:46 غلامانہ ذہنیت کی حامل قوم کے عادات و اَطوار اور ذہنی رویے
1:03:40 عہدِ فاروقی میں حقوقِ شہریت کا غماز واقعہ
1:06:51 قیامت والے دن بھکاریوں کے چہروں کی مخدوش حالت
1:08:20 مرجف کے معنی و مفہوم اور اس کے کردار کے اثرات و نتائج
1:11:14 نام نہاد پاکستانی لیڈر شپ کا وطیرہ؛ خوف کا کاروبار
1:12:25 تمام ریاستی اداروں کا کام‘ حقوقِ شہریت کا تحفظ ہے
1:14:54 ریاست کا موجودہ نظام‘ عوام کو شہری نہیں، بلکہ غلام سمجھتا ہے
1:18:35 اسلام کے اجتماعی نظام کی حدود کے خلاف پراپیگنڈے کی حیثیت
1:21:05 قرآن حکیم میں انبیاء علیہم السلام کے واقعات کی اجتماعی حکمت
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/