نبویؐ مشن کے غلبے کے لیے ’’بنیانِ مرصوص‘‘ پر اُستوار مددگار جماعت کا تعارف
اور مسخ شدہ مذہبیت کے خلاف اس کا انقلابی کردار
خطبہ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: یکم؍ ربیع الثانی 1444ھ / 28؍ اکتوبر 2022ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ كَمَا قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ مَنْ اَنْصَارِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِo (61 - الصّفّ: 14)
اردو ترجمہ: "اے ایمان والو ! تم ہوجاؤ مددگار اللہ کے، جیسے مریم کے بیٹے عیسیٰ نے اپنے یاروں کو کہا: کون ہے کہ مدد کرے میری اللہ کی راہ میں؟ (وہ) بولے: یار ہم ہیں مددگار اللہ کے"۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطبہ
1:16 گزشتہ جمعہ کے مضامین کا خلاصہ؛ تبلیغِ حق میں رسول اللہ ﷺ کا بے لاگ کردار
2:46 سورت الصف کا بنیادی پیغام؛ غلبۂ دین کے لیے بنیانِ مرصوص جماعت ’’انصار اللہ‘‘ کا قیام
8:55 ولایت و نصرت کا جامع معنی و مفہوم اور ان میں بنیادی فرق
14:48 ’’اربابًا مِن دُونِ اللّٰہ‘‘ کا مفہوم؛ حلال و حرام کا اختیار مذہبی اشرافیہ کو سپرد کر دینا
19:31 قانونِ تحلیل و تحریم اور شرک کی توضیح و تشریح: امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں
21:27 ایک واقعے کے ذریعے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ پر شرک کی حقیقت کا انکشاف
25:05 مسخ شدہ یہودیت کا کردار؛ تورات کے احکامات میں تحریف اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولایت و حکومت کا انکار
27:59 لفظ ’’حواری‘‘ کی وضاحت اور غلبہ دین کے لیے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حواری (مددگار) کا کردار
33:34 نبویؐ مشن کے لیے حواریّین اور مدد گاروں کی ناگزیریت
35:26 عہدِ نبوی ﷺ میں غلبۂ دین کے لیے انصارِ مدینہ کا کردار اور ان کا عہد و پیماں
41:34 دارِ ارقم میں حضور ﷺ نے قریش میں سے حواری تیار کیے ہیں
46:53 انصار اللہ‘‘ کا بنیادی کام؛ اللہ کے تدبیری سسٹم کی اساس پر نظامِ عدل و انصاف کا قیام’’
54:06 جماعت سازی میں ’’انصارُ اللہ‘‘ کا کردار، عدمِ تشدد کی اساس پر ہے؛ خلافتِ باطنہ کے دور میں
57:20 خلافتِ ظاہرہ میں غلبۂ دین کے لیے ظالم طاقت سے مقابلہ اور ان کا خاتمہ
1:00:54 مہاجرین و انصار کا ’’بنیان مرصوص‘‘ جماعت کی صورت میں غلبۂ دین کے لیے جد و جہد و کردار
1:01:41 آزادیٔ ہند میں فضلائے دار العلوم دیوبند، ثمرۃ التربیت ، جمعیت الانصار اور حزب الانصار کا کردار
1:05:59 اَحبار و رُہبان کے زیر اثر قانونی ریاستوں اور نظاموں کے خلاف جدو جہد کے لیے ’’انصار اللہ‘‘ کی ضرورت و اہمیت
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/