اسلام میں بدعنوان معاشی سرگرمیوں کے انسدادی احکام
اور ملک میں منظم رشوت ستانی اور قانونی کرپشن پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام کا پسِ منظر اور کردار
خطبہ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 5؍ صفر المظفر 1444ھ/ 2؍ ستمبر 2022ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ
وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَّامِ لِتَأْكُلُوا فَرِيقًا مِّنْ أَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ۔ (2 - البقرہ: 188)
(اور نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کا آپس میں ناحق ، اور نہ پہنچاؤ ان کو حاکموں تک کہ کھا جاؤ کوئی حصہ لوگوں کے مال میں سے ظلم کر کے (نا حق) تم کو معلوم ہے۔)
حدیثِ نبوی ﷺ :
"لَعَنَ رسولُ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ الراشِيَ والمرْتَشِيَ في الحكْمِ". (جامع ترمذی، حدیث: 1336)
(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلے میں رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے دونوں پر لعنت بھیجی ہے)۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
1:48 صحت مند انسانی معاشرے کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کی ناگزیریت
5:30 دینِ اسلام میں انسانی جان، مال اور عصمت کے تحفظ کا باقاعدہ نظام ہے
8:07 خطبے کی مرکزی آیت کا شانِ نزول اور پسِ منظر
10:14 و لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ کا حقیقی مفہوم
12:57 باطل طریقے سے مال لینے اور کھانے کا معنی و مفہوم
20:54 حاکم کا معنی و مفہوم، منصب و ذمہ داریاں اور تقاضے
26:20 مقتدرہ کے لیے رشوت ستانی کی ممانعت کا قرآنی حکم
32:23 مالی معاملات میں قاضی اور مفتی کے لیے سخت معیار کا تعین
40:00 رشوت کو ناجائز اور حرام قرار دینے کی حکمت و مصلحت
42:37 با اختیار اہل کاروں اور افسران کو ملنے والے تحائف کی حیثیت و نوعیت
50:24 ایسٹ انڈیا کمپنی کی برطانوی بادشاہ کو تجارتی لائسنس کے لیے رشوت
56:42 سراج الدولہ کو شکست دینے کے لیے انگریزوں نے رشوت کا حربہ استعمال کیا
58:46 ایسٹ انڈیا کمپنی کے پہلے گورنر جنرل کی کرپشن کے احوال
1:03:58 برعظیم کے برطانوی عدالتی نظام میں رشوت کا چلن
1:06:54 برطانوی نظام اور غلبے نے برعظیم کو کرپشن کا سسٹم دیا
1:10:52 سرمایہ داری نظام میں عدمِ اعتماد کی تحریکوں کے ذریعے بھاری رشوتوں کا دھندہ
1:14:57 سیلاب کے نام پر ملنے والی امداد میں منظم خیانت اور خوف ناک کرپشن
1:17:25 پاکستان کے کرپٹ سرمایہ دارانہ نظام میں کرپشن کے کھلے مناظر
1:20:43 پاکستان میں مذہبی اداروں کے چندوں تک میں کرپشن کے ناسور کی حکمرانی
1:26:54 پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں انتظامیہ کی بد دیانتی کا تانا بانا
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/