خطبہ جمعۃ المبارک 21 جنوری 2022ء
قومی تعمیرِ نو اور عادلانہ سماجی تشکیل کے اصول؛
انبیائے کرام علیہم السلام کی تعلیمات کے تناظر میں
مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
*خطاب کی رہنما آیاتِ قرآنی*
ترجمہ:1۔ "اور کوئی رسول نہیں بھیجا ہم نے مگر بولی بولنے والا اپنی قوم کی، تاکہ ان کو سمجھائے ، پھر راستہ بھلاتا ہے اللہ جس کو چاہے اور راستہ دکھلاتا ہے جس کو چاہے اور وہ ہے زبردست حکمتوں والا"۔(-14 إبراہیم: 4)
ترجمہ:2۔ "پھر عقل کھو دی اپنی قوم کی، پھر اسی کا کہنا مانا مقرر، وہ تھے لوگ نافرمان"(-43 الزُّخرُف: 54)
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
0:00 آغاز خطاب
1:10 صحت مند انسانیت کی اَساس ؛ عادلانہ اجتماعیت
5:40 اجتماعیت کے دو درجے؛ قومی اور بین الاقوامی
✔️ انبیائے کرام علیہم السلام کی اپنی قومی زبانوں میں مخاطب ہونے کی حکمت
✔️ تہذیبِ نفس کی معنویت ؛ غیر اللہ سے آزادی کا حصول
✔️ انبیائے کرامؑ ؛ قومی مسائل کے درست حل کے حقیقی رہنما
✔️ تعاونِ باہمی کے نظام کے اَساسی اُصول؛ ’’البِرّ‘‘ اور ’’التّقویٰ‘‘
✔️ ظلم و ناانصافی کے نظام کی بنیادیں ؛ ’’الإثم‘‘ اور ’’العُدوان‘‘
✔️ اجتماعیت سازی کے لیے انبیا علیہم السلام کے اختیار کردہ پانچ اہم اصول :
1۔ اپنے پیروکاروں میں درست رائے قائم کرنے کی صلاحیت کا فروغ
2۔ آزادانہ رائے دہی کے ذریعے بامعنیٰ اجتماعی مشاورت کا اہتمام
3۔ اجتماعی مشاورت کی اَساس پر فیصلہ جات
4۔ اجتماعی فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے نظم و نسق کی تشکیل
5۔ جملہ اُمورکی انجام دہی پر نگرانی اور رہنمائی کے نظام کا قیام
✔️ فرعونی نظام کے بالمقابل حضرت موسیٰ کا اپنی قوم کی نمائندگی کرنا
✔️ انتظامی اُمور میں انسانی تجربات کو بروئے کار لانے کی اہمیت
✔️ برطانوی غلامی کے عہد میں آزاد قومی رائے پر قدغنیں
✔️ مروّجہ انتخابات میں رائے دہی کے نام پر ملمع کاری کا کھیل
✔️ برعظیم میں قومی رائے کو دبانے کے سامراجی حربے
✔️ سرمایہ دارانہ نظام میں ریاستی اداروں اور منتخب ایوانوں کی حقیقت
✔️ برِعظیم میں بدیسی سامراج کے خلاف علمائے حق کی جدوجہد
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/