خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 119:
مآثر خلفائے راشدین اور تکمیل مشن نبوت (5)
مناقبِ صدیق اکبرؓ (ii): حفاظتِ نبوی، ادب نبوی کی بیحد رعایت، ہجرت، غزوات اور اعزازاتِ الٰہی
خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : 8؍ محرم الحرام 1448ھ / 24؍ جون 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے مناقب و مآثر کا تذکرہ جاری
✔️ 11) کفار کے آپ ﷺکو تکلیف دینے کے ارادے پر حضرت صدیق اکبرؓ کا توریہ و کنایہ کر کے حفاظت کی خدمت سر انجام دینا
✔️ 12) قریش کے نبی کے مکہ میں رہنے کو مشکل بنا دینے کے وقت میں ابوبکرؓ کا شریکِ حال ہونا
✔️ 13) صدیق اکبرؓ پہلے وہ شخص جنہوں نے مکہ میں (اپنے گھر میں) مسجد بنائی
✔️ 14) صدیق اکبرؓ کا اعلاءِ کلمۃ اللہ کیلئے فارس کے روم پر غلبہ والے قصے میں شرط لگانا نیز مذکورہ قصے کا پس منظر
✔️ 15) حضورؐ اور صدیق اکبر ؓکا قیامِ مکہ کی مدت میں صبح وشام ایک دوسرے کے گھر میں تشریف لےجانا
✔️ 16) حضرت خدیجہؓ کی وفات کے بعد صدیق اکبرؓ کی حضرت عائشہؓ کے آپؐ کے نکاح میں لانے کی گفتگو میں حد ِادب کی رعایت اور تعاون
✔️ 17) حضرت ابوبکر صدیقؓ‘ واقعۂ معراج کے اول مصدِّق
✔️ 18) موسمِ حج میں قبائل عرب کو دعوت دینے میں نبی کا رفیق ہونا
✔️ 19) ہجرتِ مدینہ کے وقت حضورﷺ کی رفاقت
✔️ 20) غزوۂ بدر میں صدیق اکبرؓ کے نمایاں مآثر، مناقب و اعزازات کا ظہور
✔️ پہلا اعزاز : ثانی اثنینؓ کا عریش میں انحضرت ﷺ کے ساتھ ہونا
✔️ دوسرا اعزاز: حضورؐکی دعا کی قبولیت کا الہام‘ حضرت ابوبکرؓ کے دل پر ہونا
✔️ یہ فراست ’’وحی باطنی‘‘ ہے: امام دہلویؒ کا دیگر احادیث سے اس پر استدلال و تائید پیش کرنا
✔️ تیسرا اعزاز: بدر کے میمنہ کی قیادت صدیق اکبرؓ کو دینا جن کے ہمراہ میکائیلؑ تھے
✔️ چوتھا اعزاز : اسیرانِ بدر کے بارے حضرت ابوبکر صدیقؓ کا مشورہ قبول کرنا اور حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام سے تشبیہ دینا
✔️ 21) حضرت ابوبکرصدیقؓ کو غزۂ احد میں فضائلِ عظیمہ کا حصول
✔️ پہلی فضیلت: نبی ﷺ کی حفاظت کی انتہائی سعی و کوشش کرنا
✔️ احد میں لوگ فرار نہیں ہوئے بلکہ منتشر ہوئے؛ روایت میں موجود لفظ ”جال” کی وضاحت
✔️ دوسری فضیلیت: کفار قریش، نبی کے بعد سب سے نمایاں فرد صدیق اکبرؓ کو سمجھتے تھے؛ ابو سفیانؓ کے احد کے موقع پر اعلان کے پس منظر میں شواہد
✔️ تیسری فضیلت: احد میں کفار کے تعاقب میں نبیؐ کے ساتھ صدیق اکبرؓبھی موجود تھے
✔️ 22) غزوۂ خندق میں لشکر کے ایک حصے کی نگرانی کا سپرد ہونا
✔️ 23) واقعۂ افک میں حضرت ابوبکرصدیقؓ کو بعض نمایاں فضائل کا حاصل ہونا؛ اطاعت و فرمانبرداری رسول اور تسلیم و فدائیت
✔️ 24) صلحِ حدیبہ میں حضرت ابوبکرصدیقؓ کے مناقبِ جمیلہ کا ظاہر ہونا
✔️ 25) غزوۂ خیبر میں حضرت ابوبکرصدیقؓ سے ولی عہد جیسا معاملہ
26) سریہ بنی فزارہ پر صدیق اکبرؓ کو امیر بنانا
✔️ 27) ملوکِ آفاق (شاہانِ عجم) کو خط لکھنے کے موقع پر حضرات شیخینؓ کو بطور فرستادہ نہ بھیجنے پر اپنا کان و آنکھ قرار دینا
✔️ 28) رسول اللہﷺ کا حضرات شیخینؓ سے مشورہ کرنا
✔️ 29) کلمۂ صالح المؤمنین سے مراد ‘حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ
✔️ 30) صدیقِ اکبرؓ کا نبی اکرمؐ کے راز کی حفاظت کی انتہائی کوشش کرنا
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا



