خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 95:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (4)
نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (2)
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۵؍ رمضان المبارک 1447ھ / 23؍ فروری 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ درس کا خلاصہ
✔️ چھٹی حدیث: آپﷺ کے بعد اقتدائے شیخینؓ کا مطلب؛ ’’اقتدُوا بالذَین‘‘ حدیث کی وضاحت
✔️ ساتویں حدیث بنی مصطلق: آپؐ کے بعد وصولئ صدقات کے ذمہ دار افراد میں خلفائے ثلاثہ ؓ کی طرف اشارہ
✔️ آٹھویں حدیث وضعِ احجار: مسجد نبوی کے سنگ بنیاد رکھنے میں خلفائے ثلاثہ کی حسبِ ترتیب معاونت
✔️ سورۂ تحریم میں تعیینِ خلافت کے افشائے راز پر تنبیہ؛ حضرت سندھیؒ کا موقف اور حدیث مذکور سے استدلال
✔️ نویں حدیث میں حضورؐ کا حضرت ابوبکر صدیقؓ کو اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا ذکر
✔️ دسویں حدیث: آپؐ کا قریب الوفات ایک مؤثر خطاب؛ اختلافِ آراء کے وقت سنت نبویؐ اور سنتِ خلفائے راشدینؓ کے التزام کا حکم
✔️ امام دہلویؒ کے نزدیک راہِ ہدایت اور تربیتِ نفوس کا سہل الحصول طریقہ
✔️ سنت کا معنی و مفہوم اور نظم و ضبط کی ضرورت و اہمیت
✔️ مدینہ میں خلافت اور شام میں بادشاہت؛ حدیث کا درست مفہوم
✔️گیارہویں حدیث: خلافت کی ترتیب کے مطابق افضلیت کی ترتیب کا ہونا اور اس مضمون کو احادیث مستفیضہ سے ثابت کرنا
✔️ بارہویں حدیث: آپؐ کے وزراء ؛ زمین میں ابوبکرؓ وعمرؓ، آسمان میں جبرائیلؑ ومیکائیلؑ اور ان کی معاونت
✔️ ہر اہم معاملے میں رسول اللہﷺ کا حضرت ابوبکر صدیقؓ سے مشورہ
✔️ تیرہویں حدیث: حضرات شیخینؓ کا درجہ؛ تائید نبی پر آپؐ کا اللہ کا شکر ادا کرنا اور ان حضرات کا بمنزلۂ آنکھ اور کان ہونا
✔️ چودہویں حدیث: افضلیتِ صدیق اکبرؓ کا بیان
✔️ پندرہویں حدیث: ابوبکر صدیقؓ کے اولیت اسلام کی وجہ سے تکالیف کا سامنا اور آپؐ کی مالی و جانی مواسات
✔️ سولہویں حدیث: آپ ﷺ کا عزتِ اسلام کے لیے فاروق اعظمؓ کے لیے اسلام لانے کی دعا کرنا
✔️ سترہویں حدیث: حضرت عمرؓ کے اسلام لانے پر اہلِ آسمان کا ایک دوسرے کو خوشخبری دینا
✔️ اٹھارویں حدیث: حضرت عمرؓ فتنے کا بند دروازہ نیز اس بند دروازے کی تفسیر
✔️ ۱) حضرت فاروق اعظمؓ کے ہاتھوں فارس وروم کی فتح
✔️ ۲) حضرت عمرؓ کا بلا شرکتِ غیرے جمعِ قرآن کا اہتمام اور حضرت عثمانؓ کا اسے قلم روئے خلافت پر نافذ کرنا
✔️ ۳) حضرت عمرؓ کے زمانے میں شرعی و قانونی دلائل میں اجماع کو اہم اصل مقرر کرنے میں امتیازی کردار
✔️مقاماتِ تصوف کی تحقیق اور طریقت کے بانی؛ حضرت عمر فاروقؓ
✔️ حضرت صدیق اکبرؓ سبقتِ اسلام اور نصرت و عزت اسلام میں نمایاں
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

