رمضان المبارک: روحانی ارتقاء، تحفظِ حقوق اور شیطانی قوتوں کے خلاف تربیتی نظام
خطبۃ جمعۃ المبارک
بتاریخ: 24؍ شعبان المعظم 1447ھ / 13؍ فروری 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیاتِ قرآنی:
1۔ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ۔ (2 البقرہ: 183)
ترجمہ: ”اے ایمان والو فرض کیا گیا تم پر روزہ، جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے پہلے لوگوں پر، تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ“۔
اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم پرہیز گار ہو جاؤ
2۔ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔ (5 – المائدۃ: 90)
ترجمہ: ”اے ایمان والو شراب اور جو ا اور بت اور فال کے تیر سب شیطان کے گندے کام ہیں سو ان سے بچتے رہو تاکہ تم نجات پاؤ“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ إِلَّا الصَّوْمَ فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ۔ (صحیح بخاری، حدیث: 5927)
ترجمہ: نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ: ”(کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا) ابن آدم کا ہر عمل اس کا ہے سوا روزہ کے کہ یہ میرا ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا“
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ اتّباعِ سنت میں رمضان المبارک کی تیاری کا پختہ عزم و ارادہ کرنا ضروری
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کی تشریح؛ روزوں کی فرضیت کا معنی و مفہوم
✔️ کائنات کی حاکمیتِ مطلقہ اور منشائے خداوندی؛ حفظ جان و مال اور عزت
✔️ تمام شرعی قوانین اور عبادات کا مقصد ان تین حقوق کی حفاظت
✔️ کائنات کی ہر مخلوق کے نمائندہ ڈاٹس اور تاثیرات انسان میں کارفرماں
✔️ انسان کی صحت و ترقی اور حقوقِ انسانیت کی حفاظت کے قوانین کا نفاذ
✔️ ’’كُتِبَ عَلَيۡكُمُ الۡقِصَاصُ فِى الۡقَتۡلٰى‘‘ میں جان کی حفاظت اور ’’كُتِبَ عَلَيۡکُمُ الصِّيَامُ‘‘ میں انسانی روح کی ترقی کے قانون کی فرضیت
✔️ انسانی روح کے تمام دائروں کی درستگی کا راستہ روزہ ہے نیز صوم کی لغوی و شرعی توضیح
✔️ ’’لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَ‘‘ میں روزے کے مقاصد و اہداف کا تعین؛ روح کا شدتِ خواہشات سے بچنا
✔️ روح کی پاکیزگی کے لیے رمضان المبارک کا روزہ ضروری
✔️ اصلاحِ نفس کے لیے ایامِ بیض میں روزے رکھنے کی حکمت
✔️ رمضان المبارک کا مہینہ‘ تعلق مع اللہ کا ذریعہ اور نیکیوں کا موسمِ بہار
✔️ ”كُتِبَ عَلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ“ میں امام انسانیت سے روزوں کی فرضیت کا ذکر
✔️ نصاریٰ کی حکمِ الہی کی خلاف ورزی کا ارتکاب؛ رمضان المبارک کے تیس روزوں میں تغیر و تبدل
✔️ تیس روزوں میں تحریفات اور اضافہ کرنے کی وجوہات
✔️ روزہ صرف اور صرف ذاتِ باری تعالیٰ کے لیے ہے
✔️ روزے دار کے قلب پر حالتِ الہیہ پیدا ہوتی ہے
✔️ نورانی اعمال و کلماتِ طیبہ کے تسلسل سے خاص ملکہ و مہارت اور بصیرت پیدا ہوتی ہے
✔️ متقی انسان کو یہ بصیرت حاصل اور غلبۂ دین کے لیے کردار
✔️ استقبالِ رمضان المبارک کے لازمی امور اور بنیادی ہدایات
✔️ ہندو ممبر سندھ اسمبلی کی شراب پر پابندی کی قرارداد اور سندھ اسمبلی کی مخالفت
✔️ شراب تمام مذاہب اور عقل مندوں کے ہاں ناجائز
✔️ رمضان کا غفلت پر مبنی استقبال اور حرام کو حلال قرار دینا‘ غضبِ الہی کو دعوت
✔️ رمضان میں شیاطین کو زنجیر پہنانے کا درست مفہوم
✔️ رمضان میں انسان نما شیطانوں کا راج
✔️ رمضان المبارک‘ مواسات اور ہمدردی کا مہینہ
✔️ رمضان المبارک میں کرنے کے چار کام
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

