فعل الخیرات اور اس کے تاریخی تسلسل کی روشنی میں موجودہ دور کے نظامِ جبر کے خلاف جدوجہد کی اہمیت

تفصیل

فعل الخیرات کے ابراہیمی و محمدی منہج اور اس کے تاریخی تسلسل کی روشنی میں موجودہ دور کے نظامِ جبر کے خلاف جدوجہد کی اہمیت

خطبہ جمعۃ المبارک
بتاریخ: 26؍ رجب المرجب 1447ھ / 16؍ جنوری 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِمْ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَإِقَامَ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءَ الزَّكَاةِ وَكَانُوا لَنَا عَابِدِينَ۔ (21 – الأنبیاء: 73)
ترجمہ (از حضرت لاہوریؒ): ”اور ہم نے انھیں پیشوا بنایا جو ہمارے حکم سے رہنمائی کیا کرتے تھے اور ہم نے انھیں اچھے کام کرنے اور نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کا حکم دیا تھا اور وہ ہماری ہی بندگی کیا کرتے تھے“۔

احادیثِ نبوی ﷺ:
1۔ ”‌خَيْرُ ‌النّاسِ ‌مَن ‌يَّنْفَعُ ‌النّاسِ“۔ (المبسوط للسرخسي 30/ 252)
ترجمہ: ”لوگووں میں سے بہترین وہ ہے، جو لوگوں کو نفع دے“۔
2۔ الْكَلِمَةُ الْحِكْمَةُ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ، حَيْثُمَا وَجَدَهَا، فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4169]
ترجمہ: ”حکمت و دانائی کی بات مومن کا گمشدہ سرمایہ ہے، جہاں بھی اس کو پائے وہی اس کا سب سے زیادہ حقدار ہے“۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ انبیاءؑ کی خصوصیت؛ معروضی حالات میں بروقت درست رہنمائی
✔️ علم وفکر کی اساس پر قائم محدود عملی شکل
✔️ دو اہم باتیں؛ بروقت حکم و فیصلہ اور اس کے مطابق عملی طریقۂ کار کا تعیّن
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا پسِ منظر اور تشریح و توضیح
✔️ مشہور قصے کے تناظر میں حضرت ابراہیمؑ کی رشد وہدایت اور فعل الخیرات؛ غور وفکر کی دعوت اور فعل المنکرات پر تنبیہ
✔️ ملتِ ابراہیمی کے ائمہ وھداة کو فعل الخیرات کی وحی اور معروض کے مطابق بے لاگ کردار
✔️ حضرت ابراہیمؑ کے فعل الخیرات کے قلوب و اَذہان پر اثرات
✔️ ائمۂ ھدیٰ کی دو خصوصیات
✔️ کلامِ الہی کی پانچ نشئات نیز نشأةِ نسمہ محمدیﷺ کی وضاحت
✔️ اسمِ ہادی کا نورِ محمدیؐ پر ظہور اور تا قیامت فیضان جاری
✔️ ہر دور کے نبی کا فعل الخیرات کا منہج اور طریقۂ کار
✔️ نورِ محمدیؐ سے انبیاءؑ کے فعل الخیرات کی تکمیل
✔️ حضرت عیسیٰؑ رسول اللہؐ کے ارہاص
✔️ شریعت و طریقت کے فعل الخیرات پر بحث لیکن سیاست اور غلبۂ دین میں اس سے پہلو تہی
✔️ آج افراد و اقوام اور ریاستوں کی غلامی کے دور میں فعل الخیرات کا تعین کرنا ضروری
✔️ دورِ زوال میں ولی اللہی سلسلے کے علماء کی خصوصیت؛ دور کے تقاضے کے مطابق فعل الخیرات کے لیے کردار
✔️ آج کے فرعون و نمرود اور قیصر وکسریٰ کا مقابلے کرنے کے لیے فعل الخیرات کیا ہے؟
✔️ مضبوط قومی جمہوریت کی ناگزیریت اور سامراجی کھیل
✔️ جمہوریت کے خلاف پیش کی جانے والی آیت کا درست مفہوم
✔️ جمہوری جدوجہد کے تناظر میں علمائے حق کے فعل الخیرات کا جائزہ
✔️ ائمۂ ھدیٰ کا فعل الخیرات کا کام‘ بطور عبادت اور رضائے الہی کا ذریعہ
✔️ زوال کا بڑا سبب اور علم فعل الخیرات کا عصری تقاضا

https://www.rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/

منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جنوری 19, 2026