دین اسلام کا تصور عدل و توازن اور امتِ وسط کی ذمہ داری

تفصیل

دین اسلام کا تصور عدل و توازن اور امتِ وسط کی ذمہ داری
خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ
بتاریخ: 7؍ جمادی الاخریٰ 1447ھ /28؍ نومبر 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

خطبے کی راہنما قرآنی آیت
وَجَاهِدُوْا فِى اللّـٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖ ۚ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِى الدِّيْنِ مِنْ حَرَجٍ ۚ مِّلَّـةَ اَبِيْكُمْ اِبْـرَاهِيْـمَ ۚ هُوَ سَـمَّاكُمُ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ قَبْلُ وَفِىْ هٰذَا لِيَكُـوْنَ الرَّسُوْلُ شَهِيْدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُـوْنُـوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ ۚ فَاَقِيْمُوا الصَّلَاةَ وَاٰتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوْا بِاللّـٰهِۖ هُوَ مَوْلَاكُمْ ۖ فَنِعْمَ الْمَوْلٰى وَنِعْمَ النَّصِيْـرُ (الحج:78)
ترجمہ: اور اللہ کی راہ میں کوشش کرو جیسا کوشش کرنے کا حق ہے، اس نے تمہیں پسند کیا ہے اور دین میں تم پر کسی طرح کی سختی نہیں کی، تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے، اسی نے تمہارا نام پہلے سے مسلمان رکھا تھا اور اس قرآن میں بھی تاکہ رسول تم پر گواہ بنے اور تم لوگوں پر گواہ بنو، پس نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ کو مضبوط ہو کر پکڑو، وہی تمہارا مولٰی ہے، پھر کیا ہی اچھا مولٰی اور کیا ہی اچھا مددگار ہے۔

۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
✔ اسلام دین فطرت اور دیگر عنوانات پر قائم مذاہب کی حقیقت
✔ دین محمد ﷺ کی حقیقی پہچان اور ملت ابراہیم
✔ الٰہی شریعت کی خصوصیت اور انسانی قوانین
✔ انسانیت کی ابدی اقدار
✔ قابل تغیر احکام اور دین اسلام کی متوازن شریعت
✔ فرد اور اجتماعیت میں توازن اور انتہا پسندانہ فلسفے
✔ دینی اسلام کے شعبوں (شریعت، طریقت اور سیاست) میں توازن
✔ رسول اللہ ﷺ کے اسوہ حسنہ سے توازن کی سنت
✔ اخلاق اور معیشت میں توازن کا دینی تصور
✔ ہر شے کے حق کی ادائیگی (حضرت ابو درداؓ اور حضرت سلمان فارسی ؓکا واقعہ)
✔ غلبہ دین کے لیے جدوجہد کا حق اور تنگی کی ممانعت
✔ اسوہ حسنہ او رایمان والی جماعت کی ذمہ داری
✔ دین کی بنیادی پہچان (توازن اور عدل)

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
دسمبر 06, 2025