بنی اسرائیل کی معاہدہ شکنی کی تاریخ کے تناظر میں قتلِ انسانیت کے فلسطینی المیہ، امن معاہدہ اور تشدُّد کی سیاست کا جائزہ
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 16؍ ربیع الثانی 1447ھ / 10؍ اکتوبر 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُونَ دِمَاءَكُمْ وَلَا تُخْرِجُونَ أَنْفُسَكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ ثُمَّ أَقْرَرْتُمْ وَأَنْتُمْ تَشْهَدُونَ۔ (2 – البقرہ: 84)
ترجمہ: ”اور جب لیا ہم نے وعدہ تمھارا کہ نہ کرو گے خون آپس میں، اور نہ نکال دو گے اپنوں کو اپنے وطن سے، پھر تم نے اقرار کرلیا اور تم مانتے ہو“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا إِنَّ رَبكُمْ وَاحِدٌ، وَإِنَّ أَباكُمْ وَاحِدٌ، أَلَا لَا فَضْلَ لِعَرَبيٍّ عَلَى أَعْجَمِيٍّ، وَلَا لِعَجَمِيٍّ عَلَى عَرَبيٍّ، وَلَا لِأَحْمَرَ عَلَى أَسْوَدَ، وَلَا أَسْوَدَ عَلَى أَحْمَرَ، إِلَّا بالتَّقْوَى۔ (مسند احمد، مسند الانصار، حدیث: 23489)
ترجمہ: ”لوگو! تمہارا رب ایک ہے، اور تمہارا باپ بھی ایک ہے۔ یاد رکھو ! کسی عربی کو کسی عجمی پر، کسی عجمی کو کسی عربی پر، کسی سرخ کو سیاہ پر، اور کسی سیاہ کو کسی سرخ پر فضیلت حاصل نہیں ہے، سوائے تقویٰ کے“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
1:18 قرآنِ حکیم؛ الٰہی کتب کی ہدایات کا جامع خلاصہ
3:25 قرآنِ حکیم کے نزول اور انبیا علیہم السلام کی بعثت کا مقصد
6:01 بیت اللہ الحرام اور بیت المقدس؛ عدل، امن اور معاشی خوش حالی کے مراکز
8:27 صحفِ ابراہیم، تورات، انجیل اور قرآنی تعلیمات کے یہی تین مقاصد
11:15 قرآن؛ تحریفات سے پاک خالص الہی تعلیمات کا مجموعہ
12:08 گذشتہ خطبہ جمعہ (غزہ پر قبضے کا امریکی ایجنڈا اور سہولت کار مسلم عرب قیادت) کا لنک
https://youtu.be/EW12U_egT48
12:21 خواہشات کی اتّباع، جہالت کی ممانعت اور حقائق کے مطابق فیصلہ کرنے کا قرآنی حکم
16:32 یہود ونصاریٰ کی خرابیوں سے اُمتِ محمدیہ ﷺ کو تنبیہ اور دعوتِ عبرت
17:37 خطبے کی مرکزی آیت میں یہود کی حالتِ زار، بداخلاقیوں اور خرابیوں کی نشان دہی
19:31 بنی اسرائیل سے قتلِ انسانیت اور دھرتی سے جلا وطنی کی ممانعت کے دو معاہدے اور ان کی خلاف ورزی
24:45 خطبے کی مرکزی حدیث کی وضاحت اور دعوتِ فکر
28:31 ابراہیمی تعلیمات سے منحرف آج کے یہود و نصارٰی اور نام نہاد مسلمان
29:08 قرآنِ حکیم کے اس عالَم گیر اُصول کے تناظر میں غزہ میں قتلِ انسانیت کا تجزیہ
33:25 7 اکتوبر 2023ء سے پہلے غزہ میں امن تھا، بدامنی، قتل وغارت اور جلا وطنی کا ماحول کس نے پیدا کیا؟
36:14 آج کی صورتِ حال کے مطابق قتلِ انسانیت اور جلا وطنی کے بعد صلح کا قرآنی منظر نامے کی روشنی میں جائزہ
37:16 اوس و خزرج کے حلیف یہودی قبیلوں کی الٰہی تعلیمات کی خلاف ورزی اور آیات کا شانِ نزول
45:44 گذشتہ جمعے میں حدیث کی تفصیلات اس لنک سے سماعت کریں
https://youtu.be/EW12U_egT48?t=1369
46:56 حماس کے حملے کے بعد غزہ میں اسرائیل کی دو سال قتل و غارت گری، پُرتشدد واقعات اور جنگ بندی پر شُعوری گفتگو
51:33 عالمی سرمایہ داری نظام کی ملکوں کی تباہی و بربادی اور آباد کاری کی تین سو سالہ سامراجی تاریخ
54:57 آج کے سفّاک اور انسانیت دشمن عناصر اپنی خواہشات کے مطابق آیات پیش کرتے ہیں
56:57 حضرت جی نے اس خطبہ جمعہ کی طرف اشارہ کیا ہے، (مسئلۂ فلسطین صہیونیت کا انسانیت دشمن کردار اور تاریخی حقائق)
https://youtu.be/ywt4C-mArDQ
57:22 ٹرمپ کا بیس نکاتی امن منصوبہ‘ پسِ پردہ حقائق
58:18 فلسطین کے حق میں آج تک کوئی معاہدہ پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچا!
1:00:17 ابراہیم اکارڈ کے نام پر مشرقِ وسطیٰ کی نئی صورت گری اور بندر بانٹ کا منصوبہ
1:01:32امریکہ اپنے صیہونی منصوبے میں کامیاب نہیں ہوگا
1:04:15 اقوامِ متحدہ؛ یرغمال عالمی ادارہ اور چین، روس کی ممالک کو خود مختاری کی دعوت
1:07:23 خطبات جمعة المبارک کے لنکس جن کی طرف حضرت اقدس مدظلہ نے اشارہ کیا ہے:
۱) (ارتفاقات اور ایمانیات کے تناظر میں مِلّتِ إبراہیمیہ کی اصل حقیقت اور عالمی طاقتوں کے مسلط کردہ ابراہام اکارڈ کا جائزہ!)
https://youtube.com/live/FL-5fZbxig0
۲) (شریعتِ محمدیہ ﷺ کے مقاصد کی تفہیم و تشریح اور انسانوں کے بہ طورِ اسلحہ تجربہ گاہ استعمال کا المیہ)
https://youtu.be/xLhGP4xdBDU
۳) (مقاصدِ شریعت کی فقاہت و اجتماعی بصیرت کی اہمیت اور دینی بے شعوری کے نقصانات)
https://youtu.be/pPfi3-ZU5Bg
۴) (مقاصدِ شریعت پر مبنی دینی نظام کی تشکیل کے اُصول اور انحرافی تصورات کا جائزہ)
https://youtu.be/NpCbSM6cfyo
۵) (ملتِ ابراہیمی کے مقاصد اور اُصولوں کی روشنی میں مناسکِ حج کے تقاضے اور موجودہ دور میں اِنحرافی طرز ِعمل)
https://youtu.be/5ty0ZtIlFiM
۶) (قربانی کے مَنسَک کی ضرورت اور حکمت عملی شریعتِ محمدیہ ﷺ کے مقاصد اور اُصولوں کے میدان میں)
https://youtu.be/8iTAaUU_agI
۷) (ملتِ ابراہیمی کے نمائندہ نبوی نظام میں معاشی عدل و توازن کے قوانین اور ملکی بجٹ کا استحصالی پسِ منظر)
https://youtu.be/Q3wQb_42djA
1:08:33 سامراج کی فریب کاری، دجل کے سرمایہ دارانہ نظام اور اصل تعلیمات اور حقائق کو سمجھنے کی شعوری دعوت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا