ولادتِ با سعادت کے 1500 سالہ تکمیل کے موقع پر قومی ریاست کی عصری تشکیل کے لیے رسولُ اللّٰه ﷺ کے خُلقِ عظیم کی رہنمائی میں بنیادی سماجی اقدار کی اطلاقی ناگزیریت
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 11؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 5؍ ستمبر 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ
آیاتِ قرآنی
وَإِنَّكَ لَعَلىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍo فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَo بِأَيِّكُمُ الْمَفْتُوْنُo إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَo۔ (68 – القلم: 4 تا 7)
ترجمہ: ”اور بے شک آپ تو بڑے ہی خوش خُلق ہیں۔ پس عنقریب آپ یہ دیکھ لیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے۔ بے شک آپ کا ربّ ہی خوب جانتا ہے کہ کون اُس کی راہ سے بہکا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے “۔
احادیثِ نبوی ﷺ
1۔ لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ، حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ، وَلَدِهِ، وَوَالِدِهِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ . (صحیح مسلم، حدیث: 169)
ترجمہ: ” تم میں سے کوئی شخص (اس وقت تک) مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اس کے لیے اس کی اولاد، اس کے والد اور تمام انسانوں سے بڑھ کر محبوب نہ ہوں۔“
2۔ إِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلِّمًا۔(سنن ابن ماجہ، حدیث: 229)
ترجمہ: ”مَیں تو صرف معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ نبی اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کے پندرہ سو سال مکمل
✔️ ملتِ ابراہیمی کے اُصولوں کے غلبے کے لیے نبی اکرم ﷺ بہ طورِ نمونہ اور معیار
✔️ نمونہ اور اُسوہ کا معنیٰ اور آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کے معیارات
✔️ قومی و بین الاقوامی تشکیل کے حوالے سے انسانیت بحران سے دوچار
✔️ ریاست سازی اور قومی وبین الاقوامی تشکیل میں اُسوۂ نبوی ﷺ سے رہنمائی کی ضرورت
✔️ ان مسائل کے حوالے سے سیرت النبی ﷺ سے عدمِ آگہی کے نتائج
✔️ حدیث میں ریاستی بحران پیدا کرنے والے فتنوں کی نشان دہی
✔️ شہادتِ عمرؓ کے بعد مسلسل ریاستی بحران اور مستحکم نظام کے لیے کاوشیں
✔️ فتنوں اور آزمائشوں کا آنا طبعی عمل اور اس تناظر میں تاریخِ اسلام کا مطالعہ
✔️ اسوۂ رسول ﷺ کی روشنی میں فتنوں کے مقابلے کے لیے اسلام کا مضبوط ریاستی نظام
✔️ 1920ء کے بعد نیشنلزم کی اساس پرریاستی تشکیل کا نیا ڈھانچہ متعارف
✔️ نئی ریاستی تشکیل کے لیے آپ ﷺ کی سیرت اور آفاقی اصولوں کے مطالعے کی اہمیت
✔️ خلافتِ اسلام کے ارتقائی ادوار میں درپیش مسائل اور آپ ﷺ کے رہنما آفاقی اُصول
✔️ خطوں و قوموں کی بنیادی اقدار کا ریاستی تشکیل میں بڑا عمل دخل
✔️ حقوقِ انسانیت کے لیے نئی ریاستی تشکیل کے متفقہ اُصول
✔️ مذہبی بنیادوں پرریاست کی تشکیل نہیں ہو گی ،مُسلّمہ اصول متعین
✔️ ریاستی تشکیل کی بنیادی اقدار کے تعین کے لیےسیرت کا مطالعہ ضروری
✔️ قرآن‘ آپ ﷺ کے ریاستی تشکیل کےرہنما قومی و بین الاقومی اخلاق واقدار کا مجموعہ
✔️ بداَخلاقیوں اور انسان دشمن اصولوں کی آماج گاہ‘ مکی ریاست کا نقشہ
✔️ آں حضرتؐ کے خُلُقِ عظیم کی اساس پر ریاستی تشکیل کی چار بنیادی اقدار اور اطلاقی پہلو:
✔️ پہلا خُلق؛ آزادی و حریت
✔️ دوسرا خُلق؛ عدل و انصاف
✔️ تیسرا خُلق؛ امن وامان
✔️ چوتھا خُلق؛ معاشی اطمئنان
✔️ ریاستی تشکیل کی اقدار کی پامالی اور ایک ریاست کا قیام
✔️ سیرت النبی ﷺ کے عصری تقاضے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا