سماجی بصیرت کی نبوی جدوجہد کی روشنی میں زمینی حقائق سے ہم آہنگ
بر صغیر کے مسلم عہد اور عصری تقاضوں کا جائزہ
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 4؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 29؍ اگست 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ
آیاتِ قرآنی
فَمَا لِهَؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثًا، مَا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَفْسِكَ وَأَرْسَلْنَاكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا، وَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا، مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ تَوَلَّى فَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا۔ (4 – النساء: 78 تا 80)
ترجمہ: ”ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ کوئی بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی، تجھے جو بھی بھلائی پہنچے وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جو تجھے برائی پہنچے وہ تیرے نفس کی طرف سے ہے، ہم نے تجھے لوگوں کو پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ کی گواہی کافی ہے۔ جس نے رسول کا حکم مانا اس نے اللہ کا حکم مانا اور جس نے منہ موڑا تو ہم نے تجھے ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا“۔
حدیثِ نبوی ﷺ
مَنْ يُرِدِ اللّٰهُ بِه خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ۔ (صحیح بخاری، حدیث: 71)
ترجمہ: ”جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرے اسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ تفقہ و بصیرت اور قومی شعور کی بیداری میں انبیا علیہم السلام کی کدوکاوشیں
✔️ نبی اکرمﷺ کا اقوامِ عالَم کی ترقی کا شعوری پروگرام اور عملی کردار
✔️ قومِ قریش کی شعوری بیداری کے لیے آپﷺ کی انتھک جدوجہد
✔️ قومی و بین الاقومی نظام کی تشکیل کے لیے آپؐ کی شعوری تعلیم وتربیت
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کے شانِ نزول کا پسِ منظر اور تفسیری خلاصہ
✔️ ان آیات کی روشنی میں موجودہ مسائل کا شعوری جائزہ اور قومی حقائق سمجھنے کی دعوت
✔️ نیشنل ازم اور ریاستِ پاکستان کا قیام؛ ایک شعوری حقیقت
✔️ حقیقی نیشنل ازم کی اساس پر ہندستان کا ہزار سالہ اسلامی دور
✔️ ہندستان میں نیشنل ازم کی دینی تاریخ کا شعوری جائزہ‘ عصری تقاضا
✔️ مسلم ہندستان کے نیشنل ازم سے نابلد مذہبی اور سیاسی پارٹیاں
✔️ نیشنل ازم، دھرتی کے حقائق کے علی الرغم اور قومی سوچ سے عاری مقتدرہ
✔️ قومی شعور اور دھرتی کے درست حقائق تسلیم نہ کرنے کے نتائج
✔️ فقاہت پر مبنی قرآنی پکار سمجھے بغیر عصری مسائل حل نہیں ہو سکتے
مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنک پر کلک کیجیے 👇
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا