آزاد اور خوش حال سماج کے قیام کے لیے رسولُ الله ﷺ کی جدوجہد اور اس کے مابعد اثرات کا جائزہ

تفصیل

انبیائے کرام علیھم السلام کے تاریخی تسلسل کے تناظُر میں آزاد اور خوش حال سماج کے قیام کے لیے رسولُ الله ﷺ کی جدوجہد اور اس کے مابعد اثرات کا جائزہ

خُطبۂ جمعۃ المبارک

حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 20؍ صفر المظفّر 1447ھ / 15؍ اگست 2025ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:

وَأَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِينَ كَانُوا يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنَى عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ بِمَا صَبَرُوا وَدَمَّرْنَا مَا كَانَ يَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَقَوْمُهُ وَمَا كَانُوا يَعْرِشُونَ۔ (7 – الاعراف: 137)

ترجمہ: ”اور ہم نے ان لوگوں کو وارث کر دیا جو اس زمین کے مشرق و مغرب میں کمزور سمجھے جاتے تھے کہ جس میں ہم نے برکت رکھی ہے اور تیرے رب کا نیک وعدہ بنی اسرائیل کے حق میں ان کے صبر کے باعث پورا ہو گیا اور فرعون اور اس کی قوم نے جو کچھ بنایا تھا ہم نے اسے تباہ کر دیا اور جو وہ اونچی عمارتیں بناتے تھے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ دنیا میں انبیائے کرام علیہم السلام کا مشن اور ان کے منصب کے تقاضے
✔️ بہ حیثیتِ انسان‘ انسان کے حقوق و فرائض اور اس کی انسانیّت کے تقاضے
✔️ دینی معاملات و معاشی سرگرمیوں میں انسانی کردار کے اعتدال کی دینی اہمیت
✔️ انسانی معاشروں میں غلامی کے سبب پیدا ہونے والے مسائل و مصائب
✔️ آزادی اور انسانی سماج کی ترقی کے لیے انبیا علیہم السلام کی جدو جہد
✔️ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی‘ انسانیّت کے لیے جدو جہد اور اس کے نتائج
✔️ قوموں کے اَخلاق اور مزاج پر زمین، پانی، آب و ہوا اور مادی ماحول کا اثر
✔️ نظریاتی تناظر میں حضرت یعقوب و یوسف علیہما السلام کے واقعے کا تذکرہ
✔️ بنی اسرائیل اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعے کا نظریہ افروز تذکرہ
✔️ آزاد سماج قابل اور باصلاحیت قیادت پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے
✔️ قوموں کی حقیقی آزادی کے اصل اور حقیقی عناصر اور معاشی و سیاسی ترقی
✔️ حضرت محمد ﷺ کے قائم کردہ سیاسی، معاشی اور سماجی نظام کا ماڈل
✔️ مالِ غنیمت صرف اُمّتِ محمدیہ ﷺ کے لیے حلال ہونے کی حکمت
✔️ سابقہ اُمتوں میں مالِ غنیمت پہاڑوں پر رکھ کر جلا دینے کی روایت تھی
✔️ اُمتِ محمدیہ میں مالِ غنیمت غلام قوموں کی آزادی کے لیے استعمال ہوگا
✔️ اسلام کا بین الااقوامی انقلاب‘ قوموں کی قومی آزادی کا پیش خیمہ تھا
✔️ مسلمانوں نے اپنی حکومتوں سے ہندستان کو ترقی کا نیا ماڈل فراہم کیا
✔️ ہندستان کی ترقی اور فلاح کے لیے مسلمان بادشاہوں کا کردار
✔️ ہندستان سمیت دنیا بھر میں یورپین استعماری حکمرانوں کا سامراجی کردار

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
اگست 17, 2025