اُسوہ نبوی ﷺ اور علمائے حق کی تاریخ کی روشنی میں آزاد قومی حکمتِ عملی کی تشکیل کی ضرورت واہمیت

تفصیل

اُسوہ نبوی ﷺ اور علمائے حق کی تاریخ کی روشنی میں
آزاد قومی حکمتِ عملی کی تشکیل کی ضرورت واہمیت

خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 6؍ صفر المظفّر 1447ھ / یکم؍ اگست 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ

آیتِ قرآنی
وَإِنْ كَذَّبُوكَ فَقُلْ لِي عَمَلِي وَلَكُمْ عَمَلُكُمْ أَنْتُمْ بَرِيئُونَ مِمَّا أَعْمَلُ وَأَنَا بَرِيءٌ مِمَّا تَعْمَلُونَ۔ وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ أَفَأَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَلَوْ كَانُوا لَا يَعْقِلُونَ۔وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْظُرُ إِلَيْكَ أَفَأَنْتَ تَهْدِي الْعُمْيَ وَلَوْ كَانُوا لَا يُبْصِرُونَ۔ إِنَّ اللّٰهَ لَا يَظْلِمُ النَّاسَ شَيْئًا وَلَكِنَّ النَّاسَ أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ۔ (10 – یونس:41 تا 44)
ترجمہ: ”اور اگر تجھے جھٹلائیں تو کہہ دے! میرے لیے میرا کام اور تمھارے لیے تمھارا کام، تم میرے کام کے جواب دہ نہیں اور مَیں تمھارے کام کا جواب دہ نہیں ہوں۔ اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ تمھاری طرف کان لگاتے ہیں ،کیا تم بہروں کو سنا سکتے ہو؟ اگر چہ وہ نہ سمجھیں۔ اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ تمھاری طرف دیکھتے ہیں، کیا تم اندھوں کو راہ دکھا دو گے؟ اگر کچھ بھی نہ دیکھتے ہوں۔ بے شک اللہ لوگوں پر ذرہ ظلم نہیں کرتا، لیکن لوگ ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں“۔

حدیثِ نبوی ﷺ
”مَنْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ لِيُقَوِّيَهُ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ ظَالِمٌ فَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْإِسْلَام“۔ (مشکوٰۃ المصابیح، حدیث: 5135)
ترجمہ: ” جو شخص ظالم کے ساتھ چلتا ہے تاکہ وہ اس کو تقویت پہنچائے، حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ ظالم ہے، ایسا شخص اسلام سے خارج ہو جاتا ہے“۔


۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ قرآن حکیم کی عبرت حاصل کرنے اور غفلت دور کرنے کی دعوت
✔️ مکی دور میں نبوی دعوتی اُسلوب اور عالمی منظر نامہ
✔️ حضور اکرم ﷺ کا اپنی دعوت میں اہلِ مکہ کو قیصر و کسریٰ کی ایجنٹی سے خبردار کرنا
✔️ سورت یونس میں قومی شناخت اور قومی تقاضوں پر زور دیا گیا ہے
✔️ قرآن حکیم کی مکی سورتوں میں قومی انقلاب کے تصوُّر کو اُجاگر کیا گیا ہے
✔️ رسول اللہ ﷺ کا قومی سطح پر انقلابی جماعت بنانے کا اعلان
✔️ نظام سے بیزاری کا اعلان، نیز قوم کو نظامِ ظلم کے نتائج سے آگہی کی جدوجہد
✔️ جان بوجھ کر نظامِ ظلم کی حمایت اور ساتھ دینا‘ اسلام کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے
✔️ قران حکیم کا عالَم گیر قانون اور اس کے اطلاقی پہلوؤں کی نشان دہی
✔️ خطبے کی حدیث کی توضیح و تشریح
✔️ آیات اور احادیث کے تناظر میں موجودہ قومی حالت کے جائزہ لینے کی اہمیت
✔️ رسول اللہ ﷺ کی مکی زندگی پر امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا نظریہ افروز قول
✔️ استعماری تسلط کے بعد اس خطے میں سامراجی نظامِ ظلم کے 300 سال
✔️ اکابرین علمائے حق کا اُسوۂ نبوی کی روشنی میں تبدیلئ نظام کی جدو جہد کی تاریخ
✔️ ہندوستان میں صاحبِ بصیرت علما کا کردار اور غیر سیاسی علما کی چشم پوشی
✔️ اگست کے مہینے میں عالمی استعماری نظام کے جنوبی ایشیائی قوموں پر ظلم کی تاریخ
✔️ آج کے پاکستان میں آزادانہ قومی نظام کی ناگزیریت اور ضرورت و اہمیت
✔️ عالمی استعماری نظام کے مقابلے میں مسلم ممالک کا آلہ کارانہ کردار اور اس کے نتائج

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
اگست 04, 2025