خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 84:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (4)
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 5؍ محرم الحرام 1447ھ / یکم؍ جولائی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ خلافتِ خلفائے راشدینؓ کے دلائلِ عقلیہ کے پہلے مقدمے کا خلاصہ
✔️ رسول اللہ ﷺ نے سب سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کو خلیفہ مقرر کیا، ان کے بعد حضرت عمر فاروقؓ پھر حضرت عثمان غنیؓ؛ عقلی دلائل
✔️ ان حضراتؓ کا زبردستی خلافت پر قبضے کا مفروضہ ماننے کی صورت میں سات طرح کی قباحتیں اور خرابیاں لازم آتی ہیں
✔️ سات قباحتوں اور خرابیوں کا مفصل بیان
✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘؛ عقلی دلائل کی روشنی میں پہلی خرابی کے مختلف پہلوؤں پر مفصّل اور جامع گفتگو
✔️ خدائے تعالیٰ تدلیس سے منزہ وپاک
✔️ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کی مدح وثنا میں کئی آیات نازل ہوئیں، تفصیلات
✔️ پہلی آیت ’’اِلَّا تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللّٰہُ‘‘ الآیۃ کی روشنی میں ہر مخالف و موافق کے نزدیک حضورؐ کے رفیقِ خاص حضرت ابوبکرؓ
✔️ دوسری آیت ’’وَ لَا یَاْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَ السَّعَۃِ‘‘ الآیۃ میں باوجود سخت ناگواری کے‘ انفاقِ مال کے جذبے سے سرشار شخصیت؛ حضرت صدیقِ اکبرؓ کی طرف اشارہ
✔️ تیسری آیت؛ فتحِ مکہ سے پہلے اللہ کے راستے میں جہاد و قتال اور انفاقِ مال کے پہلے مصداق‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ
✔️ چوتھی آیت میں ’’صالح المؤمنین‘‘ کے مصداق‘ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمر فاروقؓ
✔️ پانچویں آیت ’’وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ اِحْسٰنًا‘‘ الآیۃ کے جملہ پہلوؤں کے مصداق‘ حضرت صدیق اکبرؓ
✔️ چھٹی آیت ’’وَالَّذِیْ جَآئَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِہ‘‘ الآیۃ میں حضرت ابوبکرؓ کی طرف اشارہ
✔️ ساتویں آیت ’’اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ‘‘ الآیۃ حضرت ابوبکرؓکے بارے میں نازل ہوئی
✔️ آٹھویں آیت ’’وَ سَیُجَنَّبُہَا الْاَتْقَی‘‘ کے مصداق‘ حضرت صدیق اکبرؓ
✔️ بہ وجوہِ کثیر‘ اس آیت کے مصداق‘ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہٗ نہیں
✔️ اَتقیٰ، اَکرم اور اَصدق‘ خلافت کا حق دار
✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘ کی خرابی کا ایک اَور پہلو سے جائزہ
✔️ آیت ’’سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ‘‘ الآیۃ میں حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی خلافت پر صراحتاً دلالت
✔️ آیت میں داعی کی تعیین کے احتمالات اور اصح احتمال کا تعین
✔️ ’’سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ‘‘ میں پہلے داعی ابوبکر صدیقؓ، ان کے بعد عمر فاروقؓ اور پھر حضرت عثمان غنیؓ
✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘ کی خرابی کا ایک اَور پہلو سے جائزہ
✔️ آیت میں فتنۂ ارتداد کا مقابلہ اور خاتمہ کرنے والے حضرت ابوبکرؓ
✔️ تدلیس در کلام افضل المرسلین ﷺ کے لزوم کی نوعیت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا