ارتفاقات اور ایمانیات کے تناظر میں مِلّتِ إبراہیمیہ کی اصل حقیقت اور عالمی طاقتوں کے مسلط کردہ ابراہام اکارڈ کا جائزہ!
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 4؍ ذو قعدہ 1446ھ / 2؍ مئی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
هُوَ اجْتَبٰكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمّٰكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ۔ (22 – الحج: 78)
ترجمہ: ”اس نے تمہیں پسند کیا ہے، اور دین میں تم پر کسی طرح کی سختی نہیں کی، تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے، اسی نے تمہارا نام پہلے سے مسلمان رکھا تھا“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
”إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِالْيَهُودِيَّةِ وَلَا بِالنَّصْرَانِيَّةِ , وَلَكِنِّي بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ“۔ (مسند احمد، مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، حدیث: 22291)
ترجمہ: ”مجھے یہودیت یا عیسائیت کے ساتھ نہیں بھیجا گیا، مجھے تو صاف ستھرے دین حنیف کے ساتھ بھیجا گیا ہے“۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
1:41 دین میں تشدد، تعصب سے اجتناب اور راہِ اعتدال کو اختیار کرنے کی عصری اہمیت
5:10 مِلّتِ إبراہیمیہ حنیفیہ کی قومی تشکیل‘ حضرت ابراہیمؑ اور بین الاقوامی تشکیل حضرت محمدؐ نے کی
6:57 مغرب کی طرف سے مذہب کے ابراہیمی اکارڈ کے سیاسی استعمال کی کوشش
8:57 حضرت ابراہیم علیہ السلام یہودی یا عیسائی نہیں تھے، بلکہ وہ حنیف اور قانتاً لِلّٰہ تھے
15:50 ارتفاقِ ثانی اور ارتفاقِ ثالث کی بنیاد تین چیزوں / اصولوں پر رکھی گئی ہے
28:36 حکمت کی تعریف و معنی و مفہوم، اس کے لوازمات و استعمالات اور اثرات و نتائج
29:44 ارادۂ الٰہیہ کا معنی و مفہوم اور کائنات میں اس کے مؤثرات اور نتائج و اثرات
37:05 عقل سے معرفتِ الٰہیہ اور قلب سے تقدسِ الٰہی کا ادراک اور نفس سے اقرار مقصود ہے
48:42 پریشانی‘ جسمانی کی طرح عقلی اور روحانی بھی ہے، بلکہ دوسری قسم کی پریشانی زیادہ سخت ہے
55:10 دین میں آسانی اور سہولت کا درست تصور اور دین میں تنگی کے تصور کے خلاف انتہا پسندی
1:01:20 عبادات میں صرف روح ہی نہیں، بلکہ نَسمِک باڈی یعنی جسمانی طور پر شرکت مقصود ہے
1:07:04 مِلّتِ إبراہیمیہ حنیفیہ عالمگیر اِنسانیت کی حقیقی ضرورت ہے، اس کے لیے جدو جہد کی اہمیت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا