خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 78:
فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
نکتۂ پنجم کے ذیل میں
نبوت کے ملکاتِ راسخہ کے ساتھ
خلفائے نبی کی مشابہت کا تحقیقی مطالعہ
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 24؍ رمضان المبارک 1446ھ / 25؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ نکتۂ پنجم کے دقیقۂ اوّل کا خلاصہ، سابقہ سے ربط
✔️ دقیقۂ دوم: کائنات میں اللہ کا فاعل مختار ہونا اور سبب و مسبب پر مبنی عالمگیر نظام‘ امرِ برحق ہے
✔️ ان دونوں موقفوں سے متعلق ظاہر بین اور سرسری نظر رکھنے والوں کا جائزہ
✔️ مطلوبہ افعال واعمال اور احوال و کیفیات کی ترتیب و تنسیق کے لیے ملکۂ راسخہ ضروری ہے
✔️ کائنات میں منظم طور پر افعال وکمالات کا جاری ہونا‘ عقلی طور پر ذاتِ باری تعالیٰ کے خالق وموجد ہونے اور مکمل قدرت کے ثبوت کی روشنی دلیل
✔️ نبی اکرم ﷺ کا تین شعبوں میں اعلیٰ درجے کے ملکۂ راسخہ کے ساتھ خلفا کی مشابہت کا تحقیقی جائزہ
✔️ خلفا میں قوتِ عاقلہ وعاملہ اور ان کے امتزاج سے مہارت کا پیدا ہونا‘ خلیفۂ خاص بننے کے لیے ضروری
✔️ علومِ نبوت کے حصول کے لیے قوتِ عاقلہ کی بلندی، زہد و تقویٰ کے لیے قوتِ عاملہ اور دونوں کے امتزاج سے سیاستِ نبویؐ کی مہارتِ تامہ پیدا ہوتی ہے
✔️ دقیقہ: معجزہ کی حقیقت اور اثباتی واقعات
✔️ خلفا کی براعت ومہارت کے اظہار کے لیے خرقِ عادت واقعات اورکرامات کا ظہور
✔️ خلیفۂ خاص‘ تین اقسام میں نبی سے مشابہت رکھتا ہو:
۱۔ مرشدِ خلائق ہو
۲۔ داعیۂ اِلٰہیہ کو بہ طورِ سیاست دان قبول کرنے والا ہو
۳۔ شریعتِ محمدیؐ کا مجتہد منتسب ہو
✔️ یہ تینوں صفات نبیؐ کے عوارض اور خلیفہ کی ذات کا حصہ ہونا ضروری ہے
✔️ معجزہ‘انبیا علیہم السلام کی نبوت کے لیے ثبوت اور مخلوق کے لیے اِتمامِ حجت ہوتا ہے
✔️ اعجازِ قرآن: فطری علوم، نوعِ انسانی کے تقاضے اور ان کا عملی نظام
✔️ قرآن کا یہی اعجاز ہے کہ اہلِ فطرت اس کا انکار نہیں کر سکتے
✔️ معجزہ نبیؐ کے ساتھ خاص، جب کہ خلیفۂ راشد پر برکاتِ نبوت کا فیضان
✔️ صالح بادشاہت و خلافت کے دو لازمی تقاضے: اُمت کے لیے مطمئن معاشی نظام اور پُرامن سیاسی نظام
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا