خُطباتِ خلافت | خُطبہ 77 | فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ نیز نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ

تفصیل

خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 77:
فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
نکتۂ چہارم کے ذیل میں فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ کی توضیح
نیز ملکاتِ نبیؐ سے خلفاءؓ میں ملکات اور احوال پیدا ہونے کی نوعیت
(نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ)
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 23؍ رمضان المبارک 1446ھ / 24؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ سے ربط؛ نبی اکرم ﷺ کی سیاست کے ادوارِ ثلاثہ اور حبریت کے پہلوؤں کا اجمالی جائزہ
✔️ نبی ﷺ کی صورتِ زاہد وعابد کا افادہ؛ علمِ احسان (تزکیہ وتربیت) کے چار بنیادی اُمور
✔️ تزکیہ و تربیت میں حفاظتِ لسان کی اہمیت اور حضوؐر کا احوال ومقامات پیدا کرنے کی طرف اشارہ
✔️ صفتِ احسان سے اتصاف کے بعد رہنمائی کے منصب پر فائز ہونا
✔️ محسنین کی ترقی کے لیے سلوک و احسان کے مختلف خانوادے‘ نبوت کا فیضان اور برکات ہیں
✔️ علم الاحسان کا پہلا خانوادہ: خلفائے راشدینؓ، جو براہِ راست مشکوٰۃ نبوت سے مستفید ہوئے
✔️ علمِ احسان کے مرتبے؛ نبی ﷺسے بلا واسطہ اور بالواسطہ استفاضہ کی نوعیت
✔️ پہلا مرتبہ اور اس کی وضاحت
✔️ کمالاتِ نبوت کے اعتبار سے آپؐ کے اعمال و افعال اور اقوال کی درجہ بندی اور محققین علما کی اس حوالے سے رہنمائی
✔️ مسائلِ احسان کا دوسرا مرتبہ اور خلفائے راشدینؓ کے توسط (واسطہ بننے) کا مقام
✔️ نسبتِ اُویسیہ کا مطلب
✔️ تصوف و احسان سے متعلق فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ کی صورت کی توضیح مکمل ہوئی
✔️ سلوک و احسان (تزکیہ و تربیت) کا مکی و مدنی دور کے اعتبار سے جائزہ
✔️ نکتۂ چہارم کا خلاصہ: حضور ﷺ کی نبوت کی تکمیل کے تین دائرے؛ شریعت، طریقت اور سیاست ہیں اور عقلی طور پر ثابت ہو گیا کہ خلفائے راشدینؓ نے ان تینوں دائروں کو مکمل کیا ہے
✔️ افعال و احوال کے صدور میں ملکات اور عمدہ استعدادات کار فرماں ہوتے ہیں
✔️ نکتۂ پنجم: نبی اکرمؐ کے ملکاتِ راسخہ سے خلفاءؓ میں ملکات اور احوال پیدا ہونے کی نوعیت اور مشابہت کی حقیقت
✔️ نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ: خلقِ اشیا میں براہِ راست اراردۂ الٰہیہ اثر انداز ہے
✔️ دائرۂ تخلیق میں علل ومعلول کی بحث میں دو سکول آف تھاٹس، فلاسفہ کی کج فہمی اور معتدل رائے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ خلافت
وقت اندراج
مارچ 25, 2025