خُطباتِ خلافت | خُطبہ 74 | اوصافِ پیغمبری ﷺ میں خلیفۂ راشد کی مشابہت کی لاجواب توضیح و تشریح

تفصیل

خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 74:
فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
اوصافِ پیغمبری ﷺ میں خلیفۂ راشد کی مشابہت کی لاجواب توضیح و تشریح
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 19؍ رمضان المبارک 1446ھ / 20؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ خلیفۂ راشد کے لیے پیغمبر ﷺ کے اقوال و افعال اور اَخلاق و مَلَکات میں مشابہت ضروری ہے
✔️ خلیفۂ راشد کے لیے نبیؐ کے اَوصاف سے مشابہت کے وضاحتی اُمور
✔️ خلیفۂ راشد‘ اصحاب النبی ﷺ کے طبقۂ علیا میں سے ہوتا ہے
✔️ خلیفۂ راشد کے لیے قوتِ عاقلہ وعاملہ میں پیدائشی اور اکتسابی‘ دونوں اعتبار سے نبی سے مشابہ ہونا لازمی ہے
✔️ نبیﷺ کے قلب مبارک کے واسطے سے داعیۂ اِلٰہیہ، خلیفۂ راشد میں منتقل ہوتا ہے، نیز داعیۂ اِلٰہیہ پیدا کرنے کے لیے دینی تسلسل اور صحبت کی اہمیت
✔️ خلیفۂ راشد‘ علومِ نبوت منتقل کرنے کا واسطہ و ذریعہ ہے
✔️ خلیفۂ راشد کی کامل وضاحت کے لیے تشریع اور نبوت کی حقیقت سمجھنا ضروری؛ سات بنیادی نکات
✔️ نکتۂ اَول: تشریع تتمۂ تقدیر ہے، نیز تقدیر کی وضاحت
✔️ انسان کی حقیقت؛ قوتِ مَلَکیہ و بھیمیہ میں اعتدال ضروری
✔️ فطرتِ انسانی اور تشریعِ بنی آدم کا مفہوم اور باہمی تعلق
✔️ نبی ﷺ سب سے زیادہ متعدل مزاج اور یہی وحی کے نزول کا جبلی سبب
✔️ شریعتِ بنی آدم ایک ہے، البتہ قوموں اور زمانے کے لحاظ سے عملی طریقۂ کار بدلتا رہا
✔️ حضور ﷺ کی شریعت کل انسانیت کے لیے اصل کی حیثیت رکھتی ہے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ خلافت
وقت اندراج
مارچ 21, 2025