خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 71:
فصل ششم
تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ
سورۂ ملک تا سورۂ قدر
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 16؍ رمضان المبارک 1446ھ / 17؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ گزشتہ خطبے میں حضرت قتادہؓ کی روایت میں لفظ ’’حیّ‘‘ کی توضیح و تصحیح
✔️ حضرت عمر ؓکے ہاں ’’توکل‘‘ کا مفہوم
✔️ حضرت عمر ؓکے سورۂ حاقّہ کے سماع سے تالیفِ اسلام
✔️ روزِ قیامت‘ انسان کے اعمال ہی انسان کا وزن ہوں گے
✔️ مال کی محبت فتنہ ہے؛ سورۂ جنّ کی آیت کی روشنی میں
✔️ حضرت عمرؓ کا دو حالتوں میں سے کسی ایک حالت پر موت کی تمنا کرنا؛ سورۂ مزمل کی آیت کے تناظر میں
✔️ قریش کے بدری قیدیوں کی خدمت کرنے والے صحابہؓ کی فضیلت میں سورۂ دہر کی آیات کا نزول
✔️ سورۂ دہر کی آیت میں ’’ملکًا کبیرًا‘‘ سے بین الاقوامی سلطنت کی پیشینگوئی
✔️ سورۂ عبس میں ’’ابّ‘‘ سے متعلق روایات، نیز صحابہؓ کا غریبِ قرآن کی تفسیر میں احتیاط برتنا
✔️ بعض مفسرین نے ’’ابّ‘‘ سے آم مراد لیا ہے
✔️ روایات کی روشنی میں سورۂ تکویر کی آیات کی تشریح
✔️ جہالت‘ انسان کے لیے سب سے بڑا دھوکہ؛ سورۂ انفطار کی آیت کے تناظر میں
✔️ سورۂ غاشیہ کی آیت کے تناظر میں حضرت عمرؓ کا نصرانی راہب کی خستہ حالی اور مجاہدہ دیکھ کر رحم کھانا اور دوزخ میں ڈالے جانے پر آب دیدہ ہونا
✔️ سورۂ فجر میں ’’نفسِ مطمئنّہ‘‘ کے اعلیٰ مصداق‘ حضرات خلفائے راشدینؓ ہیں
✔️ حضرت عثمانؓ کے وقف کی آمدنی اور انتظام و انصرام آج تک جاری
✔️ حضرت ابوبکرؓ کے غلاموں کو آزاد کرنے کی کاوشوں پر سورۂ لیل کی آیات کا نزول
✔️ سورۂ اِقرأ کی آیات سن کر حضرت عمرؓ کا مجلس بارگاہِ رسالت میں قبولِ اسلام
✔️ لیلۃ القدر کی تعیین سے متعلق حضرت عبداللہؓ بن عباسؓ کا سات کے عدد سے استدلال؛ سورۂ قدر کی آیت کے تناظر میں
✔️ لیلۃ القدر بدلتی رہتی ہے
✔️ قیامِ لیل (باجماعت تراویح پڑھنے) کے لیے حضرت علیؓ کا حضرت عمرؓ کو اُبھارنا
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا