ٓخُطباتِ خلافت | خُطبہ 65 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ شوریٰ تا سورۂ اَحقاف

تفصیل

خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 65:
فصل ششم
تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ
سورۂ شوریٰ تا سورۂ اَحقاف
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 9؍ رمضان المبارک 1446ھ / 10؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سورۂ شوریٰ کی آیات میں صحابہ کرامؓ؛ بالخصوص خلفائے کرامؓ کی خصوصیات کی طرف اشارہ
✔️ ان آیات میں مخصوص صفات کی تعریض کی فہم کے لیے مقدمہ سمجھنا ضروری
✔️ آیت میں ایمان اور توکل علی اللہ کا اعلی ترین نمونہ؛ مہاجرینِ اولین
✔️ آیت میں گناہِ کبیرہ اور فواحش سے اجتناب کرنے والے مؤمنین سے انصار کی طرف اشارہ
✔️ اجتنابِ کبائر و فواحش کے تناظر میں تہذیبِ نفس کی حقیقت
✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کو اِستجابتِ دعوتِ خدواندی میں قوتِ تصدیق اور کمالِ یقین کا حصول
✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے مشہور اَوصاف میں خلافتی اُمور میں مشاورتی عمل کو پیشِ نظر رکھنا
✔️ حضرت عثمان ذو النورینؓ کا سب سے مشہور وصف؛ انفاقِ فی سبیل اللہ ہے
✔️ حضرت علیؓ باغیوں سے قتال میں منفرد و ممتاز حیثیت کے حامل
✔️ حضرت امام حسنؓ معاف کرنے اور صلح کرنے کے وصف سے مُتّصِف شخصیت
✔️ آیت میں حضرت امیرِمعاویہؓ کا خلافتی اُمور میں اتحاد و اتفاق اور تفرقہ کے خاتمے کی طرف اشارہ
✔️ اُمتِ محمدیہ ﷺ کی ہلاکت میں جوانانِ قریش کا ہاتھ: توضیح و تشریح
✔️ حضرت علیؒ بن حسینؓ صبر و اِستقامت اور عزیمت کے امام
✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے فہمِ مطالبِ قرآن کا نیا اُسلوب روشناس کرایا ہے
✔️ حضور ﷺ نے حضرت ابوبکرؓ کو تین پُر ازحکمت باتیں بتائیں
✔️ سورۂ زُخرف کی آیات کی توضیح میں شاہ صاحبؒ کا نمایاں تفسیری اُسلوب
✔️ حضور ﷺ کی دعوت اصلاً غلبۂ دین اور دینی حکومت قائم کرنے کی تھی
✔️ قریش کے ذکر اور شرف کا قرآن میں تذکرہ، نیز روایات میں قومِ قریش کے فضائل
✔️ حضور ﷺنے قریش کو شجرۂ طیبہ کا مصداق قرار دیا
✔️ نبی عالَم ﷺ کی آفاقی بعثت کے نتیجے میں قومِ قریش‘ دنیا بھر میں قومی طاقت پیدا کرنے کا ذریعہ بنی
✔️ ’أَذْہَبْتُمْ طَیِّباتِکُمْ‘‘ پر آثارِ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ خلافت
وقت اندراج
مارچ 11, 2025