ٓخُطباتِ خلافت | خُطبہ 64 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ زمر تا حم السّجدۃ

تفصیل

خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 64:

فصل ششم
تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ
سورۂ زمر تا حٰم السّجدۃ
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 8؍ رمضان المبارک 1446ھ / 9؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سورۃ الزمر کی آیت میں دنیا میں ’’حسنہ‘‘ (کامیابی) سے ہجرت کی طرف اشارہ اور مہاجرین اوّلین کی فضیلت کا بیان
✔️ حضرت مجاہدؒ کی روایت میں ’’أَرْضُ اللّٰہِ وَاسِعَۃً‘‘ کی تفسیر
✔️ ’’إِنَّکَ مَیِّتٌ وَإِنَّہُمْ مَیِّتُونَ ثُمَّ إِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عِنْدَ رَبِّکُمْ تَخْتَصِمُونَ‘‘ کی وضاحت سے متعلقہ روایات
✔️ ’’وَالَّذِی جَآئَ بِالصِّدقِ وَصَدَّقَ بِہٖ اُولٰٓئِکَ ہُمُ المُتَّقُونَ‘‘ کا مصداق
✔️ حضرت علیؓ نے ’’اَللّٰہُ یَتَوَفَّی الْاَنْفُسَ حِیْنَ مَوْتِہَا‘‘ الآیۃ کی حقیقت‘ حضرت عمرؓ سے بیان فرمائی
✔️ ’’قُلْ یَا عِبَادِیَ الَّذِینَ أَسْرَفُوا عَلَیٰ أَنفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَۃِ اللّٰہِ‘‘ کا شانِ نزول
✔️ ’’مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ‘‘ کی توضیح وتفسیر سے متعلق روایات
✔️ اللہ کے اسماء و صفات‘ کائنات کی چابیاں ہیں، الخیر الکثیر میں شاہ صاحبؒ کی مفصل بحث
✔️ ہر انسان کی تعلیم وتربیت اللہ کے اسمِ مربی کے تحت ہوتی ہے
✔️ ’’سبحانَ اللّٰہِ والحمدُ للّٰہِ ولا إلہَ إلا اللّٰہ واللّٰہُِ أکبرُ‘‘ تا ’’وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیرٌ‘‘ دس مرتبہ پڑھنے کی بدولت چھ نعمتوں کا حصول
✔️ سورۂ مؤمن میں ’’رجلِ مؤمن‘‘ کا قصہ اور مہاجرین سابقین‘ ان آیات کے مصداق؛ روایات سے مزید توضیح
✔️ حضرت عمرؓ کا ایک شخص کی خیر خواہی کے لیے سورۂ مؤمن کی ابتدائی آیات لکھ کر بھیجنا
✔️ جناتِ عدن کی تشریح، نیز مشرکین کی حضور ﷺ کی سخت ترین گستاخی اور حضرت ابوبکر صدیقؓ کا دفاع
✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ‘ سب سے زیادہ بہادر اور آپؓ کی ایک ساعت آلِ فرعون کے رجلِ مؤمن کی تمام عمر سے بہتر، حضرت علی المرتضیٰؓ کا قول
✔️ سورۂ حمٓ السجدۃ کی آیات میں مہاجرین اولین جماعتِ صحابہ کے بہتر ہونے کا ثبوت
✔️ سورۂ حمٓ السجدۃ کی آیات میں مشرکینِ مکہ کے اسلام قبول نہ کرنے سے متعلق روایات
✔️ ’’اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ‘‘ کا مصداق‘ بدری صحابہ کرامؓ
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ خلافت
وقت اندراج
مارچ 10, 2025