خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 62
فصل ششم
تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ
سورۃ الروم تا سورۃ الاحزاب
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 5؍ رمضان المبارک 1446ھ / 6؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
✔️ سورۃُ الروم کے نزول کے پسِ منظر میں مؤمنین مہاجرین کی فضیلیت اور عالمی منظر نامے کے تناظر میں حضرت سندھیؒ کا مؤقف
✔️ ’’غلبت‘‘ اور ’’سیغلبون‘‘ میں اختلافِ قرأت، تفسیری فرق اور ان سے متعلقہ روایات
✔️ آیت سے خلافتِ خاصہ پر تعریض کے حوالے سے شاہ صاحبؒ کا استدلال، نیز روایتِ حفص کے تناظر میں حضرت سندھیؒ کی اہم تشریح
✔️ ’’یَوْمَئِذ یَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ‘‘ میں فرحت سے مراد فتحِ بیت المقدس ہے نہ کہ فتحِ بدر، تاریخی ترتیب سے مولانا سندھیؒ کی وضاحت
✔️ حضرت عمرؓ کے استفسار پر حضرت علیؓ کی ’’سبحان اللہ‘‘ کی لاجواب تشریح
✔️ حضرت مولانا عبداللہ لدھیانویؒ کے سوال پر حضرت مولانا شاہ عبدالقادر رائے پوریؒ نے فرمایا کہ: ’’’حیرانی ہی وصول الی اللہ ہے‘‘
✔️ آیات سورۂ لقمان میں مراتبِ سُعداء و اَشقِیاء کا بیان، نیز مہاجرین اوّلین کی فضیلت کی طرف اشارہ
✔️ آیات سورۂ الم السجدۃ میں کتابِ اوّل سے مراد ’’تورات‘‘ اور کتابِ ثانی سے ’’قرآن‘‘ مراد ہے
✔️ آیت میں علم البدیع کی اصطلاح‘ ’’صنعتِ استخدام‘‘ کا استعمال، نیز آیات کے سیاق وسباق میں مؤمنین مہاجرین کی عظمت وخلافت پر تعریض
✔️ آیات سورۂ الاحزاب کا غزوۂ احزاب کے موقع پر نزول؛ وعدۂ الٰہی کا پورا ہونا اور مؤمنین کی خوشی کی انتہا
✔️ خندق کھودنے کے موقع پر حضور ﷺ کی تین ضربین اور بین الاقوامی غلبے و فتوحات کی بشارتیں، نیز منافقین کے مرض کی نشان دہی
✔️ حضور ﷺ سے ازواجِ مطہرات کا خرچہ بڑھانے کا مطالبہ اور آیات کا نزول
✔️ حضور ﷺ کا حضرت اُمِ ہانیؓ کو پیغامِ نکاح سے متعلق روایات اور قرآنی قانون
✔️ آیتِ حجاب کے نزول سے متعلق روایات، نیز نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام سے متعلقہ مرویات
✔️ روایات کی روشنی میں ’’الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ‘‘ الآیۃ کے مصداق‘ حضرت عمر فاروقؓ نہیں تھے، بلکہ آپؓ مُعلِّم و مُؤدِّب تھے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا