خُطباتِ خلافت | خُطبہ 61 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۃ النور تا سورۃ العنکبوت

تفصیل

خُطباتِ خلافت

بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 61:

فصل ششم
تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ
سورۃ النور تا سورۃ العنکبوت
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 4؍ رمضان المبارک 1446ھ / 5؍ مارچ 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
✔️ قصۂ برأتِ حضرت عائشہؓ کے موقع پر ’’وَلَا یَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَالسَّعَۃِ‘‘ الآیۃ کے نزول کا واقعہ
✔️ ’’أُولُو الْفَضْلِ وَالسَّعَۃِ‘‘ میں حضرت ابوبکرؓ پر واضح تعریض
✔️ آیت میں نہی کا قانون عمومی نہیں‘ بلکہ محسنین کے ساتھ خاص
✔️ ’’أُولَٰئِکَ مُبَرَّءُوْنَ مِمَّا یَقُولُونَ‘‘ کا مصداق
✔️ ’’وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِینَ آَمَنُوا مِنْکُمْ‘‘ الآیۃ میں خلفائے راشدینؓ کی خلافت کی طرف اشارہ
✔️ ’’إِلاَّ الَّذِینَ تابُوا مِنْ بَعْدِ ذالِکَ وَ أَصْلَحُوا‘‘ الآیۃ میں توبہ کا قانون اور قبولِ توبہ کا طریقہ
✔️ حدِ قذف کے باب میں آثارِعمرؓ
✔️ مکاتبت کے معاملے میں حضرت عمرؓ کے دو واقعات
✔️ رئیس المنافقین کی بداَخلاقی کے واقعے میں ’’وَلاَ تُکْرِہُوا فَتَیَاتِکُمْ عَلَی الْبِغَائِ‘‘ کا نزول
✔️ حضور ﷺ کا زیتون کے پھل اور تیل کو بطورِ سالن استعمال کرنے کی تاکید
✔️ ’’وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِینَ آَمَنُوا مِنْکُمْ‘‘ الآیۃ کی تشریح میں تفصیلی روایت، نیز اَمن کی تعریف
✔️ تفسیر آیات سورۃ الفرقان میں کافروں کے رویے اور عباد الرحمن کی صفات کا ذکر
✔️ سورۃ الفرقان کی آیت سے متعلق اختلافِ قرأت کاواقعہ
✔️ سورۃ الشعراء میں سات انبیا علیہم السلام کے قصص، قرآن کی حقانیت اور مُنزَّل مِن اللّٰہ ہونے کی دو دلیلیں
✔️ ’’خفضِ جناح‘‘ کے حکم سے سبّاق مؤمنین اور مہاجرین اوّلین کی فضلیت پر تعریض
✔️ قوم کی ترقی میں تاریخی واقعات اور قومی وقار کی اہمیت، نیز حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عائشہؓ عربوں کی تاریخ کے ماہر
✔️ سورۃ النمل، سورۃ القصص اور سورۃ العنکبوت کی آیات کی تفسیر
✔️ شاہ ولی اللہؒ کی اصطلاح: ’’فاتح‘‘ اور ’’خاتم‘‘ کا ماخذ اور تفہیماتِ الہیہ میں تفصیلی بحث
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ خلافت
وقت اندراج
مارچ 07, 2025