خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 59
فصل ششم
تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ
سورۃ بنی اسرائیل، کہف، مریم اور طہ
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 2؍ رمضان المبارک 1446ھ / 3؍ مارچ 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سورہ بنی اسرائیل کی بقیہ آیات کی تشریح
✔️ ’’وَ جَعَلْنَا الَّیْلَ وَ النَّہَارَ اٰیَتَیْنِ‘‘ الآیۃ سے حضرت علی رضی اللہ عنہٗ کی خلافت اور آئندہ اُمورِ خلافت کے اختلاف کی طرف اشارہ
✔️ ’’وَ مَنْ قُتِلَ مَظْلُوْمًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِیِّہٖ سُلْطٰنًا‘‘ الآیۃ سے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہٗ کی حکمرانی کی طرف اشارہ
✔️ آیت میں ’’مُدخَلَ صِدقٍ ومُخرَجَ صِدقٍ‘‘ اور ’’سُلطانًا نصیرًا‘‘ کے تناظر میں سیاست و حکومت کے قیام کی ضرورت و اہمیت
✔️ ولی اور نصیر کی تشریح، نیز سیاسی طاقت پیدا کرنے کے دو ذریعے
✔️ سورہ کہف کی آیات میں زہد کی تعلیم و آداب کا ذکر
✔️ حضور ﷺ کو فقرا مہاجرین اوّلین کی صحبت اختیار کرنے کا حکم؛ آیت کا پہلا مصداق
✔️ باقیاتِ صالحات سے مراد؛ کلماتِ توحید وتمجید
✔️ سورہ مریم کی آیت سے مراد جماعت مہاجرین، نیز صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں اَفضلیت کا معیار
✔️ سورہ طہ کی آیات کی تفسیر کے تناظر میں مفوضہ ذمہ داری پر سوال کرنا‘ سنتِ موسوی ہے
✔️ شاہ صاحبؒ کی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اللہ تعالیٰ سے چند سوالات کی لاجواب تشریح
✔️ آیت میں موسیٰ علیہ السلام کے منصبِ رسالت کی بابت شرح صدر پر اہم سوال
✔️ وزیر کی تین صفات اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اللہ سے درخواست
✔️ دعوتی عمل میں معاون کی ضرورت و اہمیت
✔️ حضرات شیخین: حضرت ابوبکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما حضور ﷺ کے وزیر ہیں
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا