ماہِ رمضان المبارک میں شر پسند قوتوں کے خلاف دینی حکمت عملی اور اس کے تقاضے | مفتی عبدالخالق آزاد

تفصیل

ماہِ رمضان المبارک میں
شر پسند قوتوں کے خلاف دینی حکمت عملی
اور اس کے تقاضے
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 13؍ رمضان المبارک 1446ھ / 14؍ مارچ 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ۔ (2 – البقرۃ: 185)
ترجمہ: ”سو ! جو کوئی تم میں سے اس مہینے کو پالے تو اس کے روزے رکھے، اور جو کوئی بیمار یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں سے گنتی پوری کر ے“۔
احادیثِ نبوی ﷺ:
1۔ ”إِذَا جَاءَ رَمَضَانُ، فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ، وَصُفِّدَتِ الشَّيَاطِينُ“۔ (صحیح مسلم، حدیث: 2495)
ترجمہ: "جب رمضان آتا ہے، جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اور دوزخ کےدروازے بند کردیئے جاتے ہیں، اور شیاطین بیڑیوں میں جکڑ دیئے جاتے ہیں۔"
2۔ ’’مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِیمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِه‘‘۔ (صحیح بخاری، حدیث: 38)
ترجمہ: ’’جس نے رمضان کے روزے ایمان اور خالص نیت کے ساتھ رکھے، اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے گئے‘‘۔
3۔ ’’مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِیمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِه‘‘۔ (صحیح بخاری، حدیث: 37)
ترجمہ: ’’جو کوئی رمضان میں (راتوں کو) ایمان رکھ کر اور ثواب کے لیے قیام کرے (عبادت کرے) اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں‘‘۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ احوالِ رمضان المبارک وتاثیراتِ صوم اور برکاتِ اعمال و افعال و اوقات اور ان کے تقاضے
✔️ سال کے گیارہ ماہ کے مقابلے میں اس مہینے میں آنے والی تبدیلیاں اور ان کے اثرات و نتائج
✔️ شر اور خیر کی قوتوں کے درمیان موجود انسان کا امتحان اور اس کی استعداد کا اظہار
✔️ قیامِ رمضان اور محض تلاوتِ کلام میں فرق، قیامِ رمضان اور تراویح کا باہمی تعلق
✔️ اجتماعی طور پر نمازِ تراویح پڑھنے کی روحانی سائنس اور قیادت کے لیے اس کی اہمیت
✔️ رمضان المبارک میں شیاطین کے قید ہونے اور جہنم کے دروازے بند ہونے کا مفہوم
✔️ شیطان اور جہنم کے دروازے بند ہونے اور جنت کے دروازے کھلنے کا شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ہاں مفہوم
✔️ خواہش اور تمنا میں فرق انسان کے طبعی تقاضے، طلب اور ھویٰ (خواہش) کا مفہوم اور تقاضے
✔️ خواہش کے زیرِ اثر ابوجہل کا اپنی شیطانی قوتوں کے ساتھ انقلابی جماعت کے مدِ مقابل آنا
✔️ غزؤ بدر میں جنت کے دروازے کھلنے اور شیطان کے مسدود ہونے کی ولی اللّٰہی تعبیر
✔️ غزؤ بدر کی منظم جنگ کے ذریعے آں حضرت ﷺ نے ایک نیا ملٹری ازم متعارف کروایا
✔️ غزؤ بدر کے میدانِ جنگ میں آں حضرت ﷺ کی سجدے میں پُر از اثر دعا
✔️ غلط نظام میں شیطان‘ رمضان میں دندناتے پھرتے ہیں، یہ پابندی نسبتی ہے
✔️ پاکستان میں دہشت گردی کے شیطانی عمل کی خوف ناک صورتِ حال اور بے گناہ انسانوں کا قتلِ عام
✔️ دین کی مکمل تعلیمات پر حقیقی طریقے سے عمل پیرا ہونے کے تقاضے اور اس کے نتائج
✔️ رمضان المبارک میں معذور، بیمار اور مریض کے لیے رُخصت اور دین کا حقیقی تقاضا
✔️ معذوروں، بیماروں اور مسافروں کے لیے رمضان المبارک میں رخصت کی حکمت اور فلسفہ
بروقت مطلع ہونے کے لیے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لیے بل ( 🔔 ) آئیکون کو دباد۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
مارچ 15, 2025