ماہِ رمضان المبارک؛ تہذیبِ نفس کے لیے قرآن حکیم اور ذکر کی اہمیت
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 6؍ رمضان المبارک 1446ھ / 7؍ مارچ 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ۔ (2 – البقرۃ: 185)
ترجمہ: "مہینہ رمضان کا ہے، جس میں نازل ہوا قرآن، ہدایت ہے واسطے لوگوں کے اور دلیلیں روشن راہ پانے کی اور حق کو باطل سے جدا کرنے کی، سو جو کوئی پائے تم میں سے اس مہینہ کو تو ضرور روزے رکھے اس کے"۔
احادیثِ نبوی ﷺ:
1۔ ’’مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِیمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ‘‘۔ (صحیح بخاری، حدیث: 38)
ترجمہ: ’’جس نے رمضان کے روزے ایمان اور خالص نیت کے ساتھ رکھے، اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے گئے‘‘۔
2۔ ’’مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِیمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ‘‘۔ (صحیح بخاری، حدیث: 37)
ترجمہ: ’’جو کوئی رمضان میں (راتوں کو) ایمان رکھ کر اور ثواب کے لیے قیام کرے (عبادت کرے) اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں‘‘۔
3۔ مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ وَالْجَهْلَ، فَلَيْسَ لِلّہ حَاجَةٌ أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ۔ (صحیح بخاری، حدیث: 6057)
ترجمہ: "جو شخص (روزے کی حالت میں) جھوٹ بات کرنا اور فریب کرنا اور جہالت کی باتوں کو نہ چھوڑے تو اللہ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑے۔"
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
✔️ دنیا میں ہر شے اپنی ایک خصوصیت رکھتی ہے، زمان و مکان اپنی خصوصیات پر ہیں
✔️ ہر مہینہ ایک منفرد خصوصیت کا حامل ہوتا ہے، اسی لیے رمضان المبارک خاص مہینہ ہے
✔️ رمضان المبارک کی خصوصیات اسی کے ساتھ خاص ہیں، یہ کسی اَور مہینے کو حاصل نہیں
✔️ اسلامی قمری کیلنڈر کی ایجاد اور مسلمانوں میں اس کی حفاظت کا فلسفہ و حکمت
✔️ انسان بھی معدن کی مانند ہیں، جس کی بنا پر معادِن (کانوں) کی طرح ان کی خصوصیات ہیں
✔️ قرآن مجید پر عمل اور اس کی تلاوت کے اثرات و برکات اور منزلِ مقصود
✔️ رمضان المبارک اور قرآن حکیم کے درمیان اصلاح، ہدایت اور تربیت کی نسبت سے تعلق
✔️ قرآن حکیم اپنی تاثیر اور نورانیت کے باعث بار بار پڑھی جانے والی کتاب ہے
✔️ صوم کا لغوی معنی: امساک (رُکنا) اور طبعی حاجات کو چھوڑ کر طاری حالت کو قائم رکھنا ہے
✔️ روزہ‘ گویا بطن اور فرج دونوں کی شہوت کو جسم کے شٹ ڈاؤن سے کوَر کرنا ہے
✔️ روزہ‘ نفس کو مہذب بنانے اور دوسروں کی بھوک وپیاس محسوس کرنے کا عمل ہے
✔️ روزے کے ذریعے انسانی نفس کی اصلاح کی ہرن کو شکار کرنے کے ساتھ تشبیہ
✔️ رمضان المبارک میں استغفار، ذکر اور جہنم سے چھٹکارے کی دعا کی اہمیت اور حکمت
✔️ دنیا اور آخرت کی حسنہ کی تعبیر وتشریح‘ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ارشاد کی روشنی میں
✔️ رمضان المبارک اور تلاوت‘ جسم اور رُوح کو مہذب بنانے کا اِکسیر نسخہ
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا