عہد شکن مذہبی گروہوں کا انسانی قتل و غارت میں کردار
اور قرآن حکیم کی رہنمائی
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: یکم؍ شعبان المعظّم 1446ھ / 31؍ جنوری 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ :
آیاتِ قرآنی:
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُونَ دِمَاءَكُمْ وَلَا تُخْرِجُونَ أَنْفُسَكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ ثُمَّ أَقْرَرْتُمْ وَأَنْتُمْ تَشْهَدُونَO ثُمَّ أَنْتُمْ هٰؤُلَاءِ تَقْتُلُونَ أَنْفُسَكُمْ وَتُخْرِجُونَ فَرِيقًا مِنْكُمْ مِنْ دِيَارِهِمْ تَظَاهَرُونَ عَلَيْهِمْ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَإِنْ يَأْتُوكُمْ أُسَارَى تُفَادُوهُمْ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْكُمْ إِخْرَاجُهُمْ أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ فَمَا جَزَاءُ مَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ مِنْكُمْ إِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يُرَدُّونَ إِلَى أَشَدِّ الْعَذَابِ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ۔ (2 – البقرہ: 84-85)
ترجمہ: ”اور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ آپس میں خونریزی نہ کرنا، اور نہ اپنے لوگوں کو جلا وطن کرنا، پھر تم نے اقرار کیا اور تم خود گواہ ہو۔ پھر تم ہی وہ ہو کہ اپنے لوگوں کو قتل کرتے ہو اور ایک جماعت کو اپنے میں سے ان کے گھروں میں سے نکالتے ہو، ان پر گناہ اور ظلم سے چڑھائی کرتے ہو، اور اگر وہ تمہارے پاس قیدی ہو کر آئیں تو ان کا تاوان دیتے ہو، حالانکہ تم پر ان کا نکالنا بھی حرام تھا۔ کیا تم کتاب کے ایک حصہ پر ایمان رکھتے ہو اور دوسرے حصہ کا انکار کرتے ہو۔ پھر جو تم میں سے ایسا کرے اس کی یہی سزا ہے کہ دنیا میں ذلیل ہو اور قیامت کے دن بھی سخت عذاب میں دھکیلے جائیں اور اللہ اس سے بے خبر نہیں جو تم کرتے ہو“۔
احادیثِ نبوی ﷺ:
1۔ ”المُسلِمُ مَن سَلِمَ المُسلِمُون مِن لسانِهٖ ويَدِهٖ، والمُهَاجِرُ مَن هَجَر ما نَهَى اللهُ عنه“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 10)
ترجمہ: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان بچے رہیں، اور مہاجر وہ ہے جو ان کاموں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا“۔
2۔ ”الْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ“۔ (مشکاۃ المصابیح، حدیث: 33)
ترجمہ: ”مسلمان وہ ہے جس سے دوسرے لوگ امن میں رہیں"۔
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
1:55 کتابِ مقدس قرآن حکیم‘ رہنمائی کی وہ آخری کتاب ہے، جو قیامت تک انسانیت کی رہنما ہے
2:32 آج ہمیں قرآن حکیم کے افکار کی روشنی میں اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے
5:28 قرآن حکیم کا سببِ نزول اور تین بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا نظام
10:44 انسانی معاشروں کی خرابی کا سبب‘ بنیادی انسانی اقدار اور انبیا علیہم السلام کا کردار
12:06 خطبے کی مرکزی آیت کا پسِ منظر، واقعاتی جائزہ اور مختصر تفسیری خلاصہ
13:38 گزشتہ اُمتوں میں کتبِ الٰہی اور انبیائے کرام کی تعلیمات کو پسِ پشت ڈالنے والے
16:09 اُمتِ محمدیہ میں یہود و نصاریٰ کے راستے پر چلنے والے اور ایک غلط فہمی کا ازالہ
19:36 مدینے کے یہودیوں کے دو قبیلوں کا آپسی جنگ کی آگ بھڑکانا اور معاہدے کرنا
25:07 محققین کا آیات کو سمجھنے کا ایک اہم اور بنیادی تفسیری اُصول
27:30 کسی بھی علاقے کی مٹی اور آب و ہوا کے انسانی ماحول اور اَخلاقیات پر اثرات
27:54 البیرونی کا سندھ کے سفر کے دوران ایک عجیب واقعہ
29:45 گھر اور انسانی ماحول کے انسانی اَخلاقیات اور اجتماعیات پر اثرات و نتائج
32:45 عذابِ الٰہی کی جگہ پر نہ ٹھہرنے کی صحابہ کراؓم کو نبویؐ ہدایت اور رہنمائی
36:14 لوگوں کو قتل کرنے اور گھروں سے نکالنے کے سنگین جرم کے اثرات و نتائج
42:49 بنو نضیر کی مدینہ سے جلاوطنی کا پسِ منظر اور ان کا کفارِ مکہ سے گٹھ جوڑ
51:20 قیامت والے دن مجرم گروہوں کا اپنے اپنے گناہوں کے اعتبار سے حساب
54:53 قرآنی میثاق کے حوالے سے ابراہیمی مذاہب کے تمام نام لیواؤں کو تخاطب
59:00 آج دنیا بھر میں انسانی جنگوں میں مسلمانوں کا اپنے ہی بھائی کے خلاف کردار
1:02:32 غزہ اسرائیل میں جنگ کا آغاز اور پھر جنگ بندی اور پھر جنگ کا احتمال
1:11:11 جنگِ عظیم اوّل اور دوئم میں انسانیت کی قتل و غارت گری میں استعمار کا کردار
1:12:30 مذہب کے نام پر اِخراجِ وطن کو ہجرت قرار دینے کا سامراجی دھندہ
1:12:56 ہجرت کے بارے میں نبویؐ تعلیمات کا بنیادی اُصول اور حقیقی ہجرت
1:16:54 مہاجر اور مؤمن کی حقیقی تعریف اور ہجرت کی بنیادی شرط اور اس کے تقاضے
1:20:13 اپنے ملک اور وطن سے انبیائے کرام کی فطری محبت اور اس کے تاریخی اظہارات
1:23:23 اپنے وطنوں سے نئی نسل کو نکالنے کا استعماری منصوبہ اور اس کے نقصانات
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا