اسلام کے تصوُّرِ جہاد کی روشنی میں اقوام میں جنگ بھڑکانے کی موجودہ سامراجی حکمتِ عملی کا تجزیہ

تفصیل

اسلام کے تصوُّرِ جہاد کی روشنی میں اقوام میں جنگ بھڑکانے کی موجودہ سامراجی حکمتِ عملی کا تجزیہ
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 16؍ رجب المرجب 1446ھ / 17؍ جنوری 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:

وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللّٰهِ مَغْلُولَةٌ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ يُنْفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيرًا مِنْهُمْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ طُغْيَانًا وَكُفْرًا وَأَلْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ إِلىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ كُلَّمَا أَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَأَهَا اللّٰهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ۔ (5 – المائدۃ : 64)
ترجمہ: ”اور یہود کہتے: ”ہیں اللہ کا ہاتھ بند ہو گیا ہے“، انھیں کے ہاتھ بند ہوں اور انھیں اس کہنے پر لعنت ہے، بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں جس طرح چاہے خرچ کرتا ہے۔ جو کلام تیرے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ ان میں سے اکثر لوگوں کی سرکشی اور کفر میں زیادتی کا باعث بن گیا۔ اور ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے، جب کبھی لڑائی کے لیے آگ سلگاتے ہیں تو اللہ اس کو بجھا دیتا ہے۔ یہ زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں اور اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:

”الْجِهَادُ مَاضٍ إِلٰى يَوْمِ الْقِيَامَةِ“۔ (المعجم الأوسط، (5/ 95) برقم (4775)
ترجمہ: ”جہاد قیامت تک جاری رہے گا۔“
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
1:48 قرآن حکیم کا معاشرتی و سماجی مسائل و حالات کا تجزیاتی اُسلوب
4:04 قرآن حکیم میں مؤمنوں کو سکھلائی گئی دعا و التجا کے الفاظ
7:10 خطبے میں تلاوت کی گئی آیت کا پسِ منظر اور مختصر تفسیری خلاصہ
8:46 گزشتہ خطبے کا ایک اہم نکتہ کہ علم اور حکومت نعمتِ خداوندی ہے
خطبے کا لنک https://youtube.com/live/ubpaaOIJ7tU
10:20 بنی اسرائیل کے اہلِ حل وعقد میں علم اور اتھارٹی کا غلط استعمال
13:33 علم و شعور اور حکومتی اختیارات کے منفی استعمال کا مرض اور نتائج
16:25 قرآن حکیم میں علم و اختیار کے غلط استعمال پر تنبیہ اور نتائج سے آگاہی
17:43 سرمایہ دار کافروں کا اللہ تعالیٰ پر ایک اعتراض اور قرآن حکیم کا جواب
26:24 سرمایہ پرست حکمران طبقوں کا کردار اور قرآن میں ان کا نفسیاتی تجزیہ
29:01 سرمایہ پرست حکمران طبقوں کا ایک حربہ؛ خطوں میں جنگ کی آگ بھڑکانا
گذشتہ جمعہ کا لنک https://youtube.com/live/s3jXhDiPqi0
35:49 الحرب (جنگ) اور الغزو (جہاد) میں فرق اور حرب کی تخریب کاریاں
40:30 جہاد کا حقیقی تصور و مفہوم اور اس کی ضرورت اور غرض و غایت
45:48 جہاد ایک مقدس عداوت؛ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا بصیرت بھرا اِرشاد
46:56 غزوات النبی ﷺ کی حکمتِ عملی اور اسلام کا کارنامہ
49:18 ’’دارالحرب‘‘ کی ڈیفینیشن اور ’’دارالاسلام‘‘ کا مفہوم؛ غلط فہمیوں کا ازالہ
56:16 سرمایہ داری نظام میں الحرب (جنگ) لڑی جاتی ہے، غزوہ (جہاد) نہیں ہوتا
58:02 دنیا میں سرمایہ داری کی سرپرستی میں لڑی جانے والی جنگوں پر ایک نظر
1:02:14 سامراج کی جنگوں کو جہاد قرار دینے والے مذہبی طبقوں کا منفی کردار
1:03:55 غزہ اور فلسطین میں جنگ بھڑکانے والے سرمایہ دار اور مذہبی جماعتیں
1:05:19 غزہ میں جنگ بندی کی حقیقت اور ذمہ دار طبقوں کا گھناؤنا کردار
1:07:44 الحرب؛ ہولناک جنگوں کے نتائج پر قرآن حکیم کا حکیمانہ تبصرہ!

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جنوری 20, 2025