*حزب الشیطان کے سماج دشمن کردار کے بالمقابل*
*آزاد رَبانی نظامِ تعلیم و تربیت کے تقاضے*
*خُطبۂ جمعۃ المبارک*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 17؍ جمادی الاخرٰی 1446ھ / 20؍ دسمبر 2024ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:*
*1۔* اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَo خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍo اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُo الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِo عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْo كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَىo أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَىo إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَىo (-96 العلق: 1 تا 8)
*ترجمہ:* ”اپنے رب کے نام سے پڑھیئے، جس نے سب کو پیدا کیا۔ انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا۔ پڑھیئے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے۔ جس نے قلم سے سکھایا۔ انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا۔ ہرگز نہیں، بے شک آدمی سرکش ہو جاتا ہے۔ جب کہ اپنے آپ کو غنی پاتا ہے۔ بے شک آپ کے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے“۔
*2۔* اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنْسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ أُولَئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَo إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَئِكَ فِي الْأَذَلِّينَo كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌo (-58 المجادله: 19 تا 21)
*ترجمہ:* ”ان پر شیطان نے غلبہ پا لیا ہے۔ پس اس نے انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے۔ یہی شیطان کا گروہ ہے۔ خبردار بے شک شیطان کا گروہ ہی نقصان اٹھانے والا ہے۔ بے شک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت کرتے ہیں، یہی لوگ ذلیلوں میں ہیں۔ اللہ نے لکھ دیا ہے کہ مَیں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گے۔ بے شک اللہ زور آور زبردست ہے“۔
*حدیثِ نبوی ﷺ:*
”خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 5027)
*ترجمہ:* ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید سیکھے اور سکھائے“۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
✔️ انبیا علیہم السلام کی جماعت‘ علم و اَخلاق اور عدل و انصاف کی نمائندہ جماعت ہے
✔️ انسانی جماعت کے قلب و دماغ پر علم کے نور اور روشنی کے اثرات و نتائج
✔️ انسان کی شکل میں خدا کی عمدہ تخلیق کا اظہار اور انسانی وجود کے تقاضے
✔️ ربوبیت اور تخلیق کے تناظر میں انسانی رویوں میں علم و اَخلاق کے تقاضے
✔️ اجتماعیت کا حامل علم‘ جس سے عدل و انصاف کی حامل سوسائٹی پیدا ہوتی ہے
✔️ علم و عدل سے بیگانہ مکہ کی سوسائٹی کی قبل از نبوت حالتِ زار
✔️ انسانی معاشروں پر شیطانی تسلط کا مفہوم اور معاشرے کی اجتماعیت پر اثرات
✔️ سوسائٹی میں (حزب) جماعت کیسے پیدا ہوتی ہے؟ سورت مجادلہ کی روشنی میں
✔️ سوسائٹی میں حزب (پارٹی) کام کیسے کرتی ہے؟ اس کا طریقۂ کار اور اُسلوبِ کار
✔️ سوسائٹی میں انسانی حقوق اور ان کی پیمالی کی بھیانک صورتیں اور انسانی قتل کی تعبیر
✔️ سوسائٹی میں حزب اللہ اور حزب الشیطان کا کردار اور اس کے اثرات و نتائج
✔️ سوسائٹی میں حزب الشیطان‘ اپنے نظام کی بنیاد تین باتوں پر رکھتا ہے
✔️ قرآنی اصطلاح ’’زخرف القول‘‘ کا معنی و مفہوم اور گفتگو کی ملمع کاری کے شیطانی اثرات
✔️ علم الانسان کا معنی و مفہوم اور انسانِ کامل و انسانی طاغوت کی تعبیر اور دو کردار
✔️ ظالم جماعتوں کی مشاورت میں شیطان کی شرکت اور طاغوتی فیصلوں میں شیطانی کردار
✔️ انسانی قتال میں نامعلوم کردار کا تاریخی پسِ منظر اور شیطانی واردات کے فاسد مقاصد
✔️ ربانی اور شیطانی نظامِ تعلیم و تربیت اور نظریے کا فرق اور اس کے اثرات
✔️ نظریے کا بیج اور حزب کے قیام کے اسباب اور معاشرے میں اس کا کردار
✔️ آزاد تعلیم‘ آزاد ملک اور معاشرے پیدا کرتی ہے، تعلیم اور آزادی کا چولی دامن کا ساتھ ہے
✔️ آزادیٔ فکر اور حریت کے لیے امامِ اعظم امام ابوحنیفہؒ کا مجاہدانہ کردار
✔️ آزادانہ قانون سازی کے لیے فقہائے اسلام کا فکرو کردار اور تاریخِ اسلام پر اثرات
✔️ استعماری دور میں آزادانہ قانون سازی کا قتل اور برعظیم ہند پر اس کے اثرات
✔️ برعظیم ہند میں آزادانہ نظامِ تعلیم اور حریتِ فکر کے لیے دینی مدارس کا کردار
✔️ مذہبی حلقوں کا مدارس کے حوالے سے غیر قومی ودینی ویژن اور اس کے نقصانات
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
*منجانب: رحیمیہ میڈیا*