قومِ مدین کے کردار اور شعیب علیہ السلام کی تعلیمات کے تناظر میں
معاشی نا انصافی اور سیاسی و سماجی بد اَمنی کے ملکی نظام کے بارے میں فکر وشعور کی دعوت
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 26؍ جمادی الاولیٰ 1446ھ / 29؍ نومبر 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیاتِ قرآنی:
وَاِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا، قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ، قَدْ جَآءَتْكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا، ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۔ وَلَا تَقْعُدُوا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوعِدُونَ وَتَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِهِ وَتَبْغُونَهَا عِوَجًا وَاذْكُرُوا إِذْ كُنْتُمْ قَلِيلًا فَكَثَّرَكُمْ وَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ۔ (7- الأعراف: 85-86)
ترجمہ: ”اور مَدیَن کی طرف اس کے بھائی شعیب کو بھیجا، فرمایا: اے میری قوم ! اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس دلیل پہنچ چکی ہے، سو ناپ اور تول کو پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو۔ اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد مت کرو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم ایمان دار ہو۔ ترجمہ: ”اور سڑکوں پر اس غرض سے مت بیٹھا کرو کہ اللہ پر ایمان لانے والوں کو دھمکیاں دو، اور اللہ کی راہ سے روکو، اور اس میں ٹیڑھا پن تلاش کرو، اور اس حالت کو یاد کرو جب کہ تم تھوڑے تھے پھر اللہ نے تمہیں زیادہ کر دیا اور دیکھو فساد کرنے والوں کا انجام کیا ہوا ہے“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِيَّاكُمْ وَالْجُلُوسَ بِالطُّرُقَاتِ "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَنَا بُدٌّ مِنْ مَجَالِسِنَا نَتَحَدَّثُ فِيهَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَبَيْتُمْ إِلَّا الْمَجْلِسَ فَأَعْطُوا الطَّرِيقَ حَقَّهُ "، قَالُوا: وَمَا حَقُّهُ؟، قَالَ: " غَضُّ الْبَصَرِ، وَكَفُّ الْأَذَى، وَرَدُّ السَّلَامِ، وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ، وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ ". (صحیح بخاری، حدیث: 5648)
ترجمہ: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نے فرمایا: "راستوں میں بیٹھنے سے اجتنا ب کرو۔"صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے کہا: اے اللہ کے رسول!!ہمارے لیے (را ستے کی) مجلسوں کے بغیر جن میں (بیٹھ کر) ہم باتیں کرتے ہیں، کوئی چارہ نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم مجا لس کے بغیر نہیں رہ ہو سکتے تو را ستے کا حق ادا کرو۔"لوگوں نے کہا: اس کا حق کیا ہے؟آپ نے فرمایا: "نگاہ نیچی رکھنا تکلیف دہ چیزوں کو (را ستے سے) ہٹانا، سلام کا جواب دینا، اچھا ئی کی تلقین کرنا اور بر ائی سے روکنا۔"
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
0:00 آغاز خطاب
1:40 انبیا علیہم السلام کی اجتماعی سماجی و سیاسی جدوجہد کا پسِ منظر
4:34 گزشتہ خطبہ جمعتہ المبارک کی گفتگو سے ربط کے لیے تمهیدی گفتگو
6:00 مدین میں حضرت شعیب علیہ السلام کی اپنی قوم کے حق میں جدوجہد
7:32 قومیں دُنیا میں کیسے وجود میں آتی ہیں، اس کا جغرافیہ اور بنیادی عوامل
9:26 انبیا علیہم السلام کس طبقے کے خلاف اور کس طبقے کے حق میں اپنی جدوجہد کرتے ہیں
10:04 حضرت شعیب علیہم السلام کی اپنی قوم کو دعوت اور اس کے بنیادی نکات
14:47 ریاست کو چلانے والے طبقوں کے اختیارات کے استعمال کی حدود و قیود
16:34 سورتِ اعراف کا بنیادی موضوع اور اس میں پیش کیے گئے مضامین کے بنیادی نکات
18:39 قومِ شعیب کی معاشی سرگرمیوں، تجارتی نوعیتوں اور کاروباری دائرے کا تذکرہ
19:50 قومِ شعیب کی معاشی سرگرمیوں میں بنیادی معاشی خرابی؛ ناپ تول میں کمی
22:27 ناپ تول کے حوالے سے ’’بالقسط‘‘ کے تناظر میں قرآن حکیم کی بنیادی رہنمائی
23:25 سوسائٹی میں وسائل کی تقسیم میں عدل اور محنت کشوں کی محنت کی قدر و اہمیت
28:26 قومِ شعیب کو معاشیات میں عدل کے بعد سیاسی بد اَمنی کی سخت ممانعت
32:24 ذرائع رسل و آمد و رفت (راستوں،سڑکوں) کو بند کرنے کی ممانعت
33:17 قوم شعیب کے حکمرانوں کا حربہ کہ وہ لوگوں کو حضرت شعیبؑ سے ملنے سے روکتے تھے
35:19 قومِ شعیب کے حکمرانوں کا اپنی قوم کے راستوں کو بند کرنے کے مختلف طریقے
38:31 قُطّاعُ الطّریق (راستہ روکنے والے) کی تشریح، معنی و مفہوم اور عصرِ حاضر پر اس کا اِطلاق
42:46 قرآن و حدیث میں وارِد تمثیل سے ہر عہد کے واقعات میں رہنمائی لینے کا اصول
45:46 قوانین کے اطلاق میں عوج (ٹیڑھے پن) کا مظاہرہ اور اس کا ظالمانہ استعمال
49:16 حدیثِ نبویؐ میں راستے کے پانچ حقوق ادا کرنے کا حکم اور پانچ حقوق کی تفصیلات
58:14 ایسٹ انڈیا کمپنی اور برٹش شہنشاہیت کے دو سو سالہ عہد میں گولی لاٹھی کی سرکار کے بدترین مظاہرے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
*منجانب: رحیمیہ میڈیا*