خطبہ جمعہ | قومی نظام کی تشکیلِ نو کے لیے زمینی حقائق | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

قومی نظام کی تشکیلِ نو کے لیے زمینی حقائق کے فہم اور غیر طبقاتی کردار کی شعوری اہمیت؛
تاریخی تناظر میں دعوتِ فکر

خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 12؍ جمادی الاولیٰ 1446ھ / 15؍ نومبر 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ، پشاور کیمپس

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
وَإِذْ قَالَ مُوسٰى لِقَوْمِهِ يَاقَوْمِ لِمَ تُؤْذُونَنِي وَقَدْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللّٰهِ إِلَيْكُمْ فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوبَهُمْ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ۔ (-61 الصف: 5)
ترجمہ: ”اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ: اے میری قوم ! مجھے کیوں ستاتے ہو؟ حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمھاری طرف اللہ کا رسول ہوں۔ پس جب وہ پھر گئے تو اللہ نے ان کے دل پھیر دیئے۔ اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ دینِ اسلام کی خصوصیت کہ وہ انسانوں میں کا میابی کی صلاحیت پیدا کرتا ہے
✔️ فرد کی ترقی‘ قوم کی ترقی کے ساتھ اور قوم کی ترقی‘ بین الاقوامی ترقی سے جڑی ہوئی ہے
✔️ انبیا علیہم السلام ہمیشہ قومی اجتماعیت کو مضبوط کرنے آتے ہیں اور انھیں ترقی کے راستے پر ڈالتے ہیں
✔️ قرآن حکیم کے عربی میں نزول کی اجتماعی اور قومی حکمت
✔️ قوموں کی ترقی اور عروج ان کے خودمختار فیصلوں کی مرہونِ منت ہوتی ہے
✔️ قرآن حکیم میں قصص کو سماجی ارتقاء کی حکمت کے اُصول پر سمجھنے کی ضرورت واہمیت
✔️ بنی اسرائیل کے قومی ارتقاء کے تقاضے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا کردار
✔️ قوموں کے مزاجوں میں اس دھرتی کی مٹی، پانی اور اَناجوں کے اثرات
✔️ قریشِ مکہ کے لیے بنی اسرائیل کی تاریخ میں عبرت آموز اَسباق اور حکمتیں
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا پسِ منظر اور مختصر تفسیری خلاصہ
✔️ قوم سازی میں معاشی سرگرمیوں کی اہمیت، غربت اور خوش حالی کے اجتماعی اثرات و نتائج
✔️ بر صغیر پاک و ہند میں علمائے حق کی سیاسی حکمتِ عملی؛ اسلام کی اجتماعی تعبیر کی نمائندہ
✔️ علم الارتفاقات اور اقترابات کی ترقی و ترویج میں انبیاء علیہم السلام کا کردار
✔️ معاشروں کی اجتماعی تاریخ کو درست طور پر سمجھانے میں امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا کردار
✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے علوم و اَفکار کے فروغ میں حضرت سندھیؒ کا کردار
✔️ ترکی میں سقوطِ خلافتِ عثمانیہ کا حقیقی تاریخی پسِ منظر اور اس کے عوامل
✔️ مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی کتاب ’’التّمہید لتعریف أئمّۃ التّجدید‘‘ کا مطالعاتی اور تصنیفی پسِ منظر
✔️ بر صغیر کے مادی وسائل، سماجی ترقی اور جغرافیے کو قومی فکر سے دیکھنے کی ضرورت
✔️ برصغیر پاک و ہند کے پانی کے دریاؤں اور زبانوں کے رُوٹس اور ماخذات
✔️ خلافتِ راشدہ کا اسلام کے بین الاقوامی انقلاب کے لیے کردار
✔️ اسلامی انقلاب کے قومی و بین الاقوامی کردار واَدوار کو سمجھنے میں ’’إزالۃ الخفاء‘‘ کی اہمیت
✔️ پاکستانی سر زمین کے زمینی حقائق اور یہاں کے مسائل کے حل کا حقیقی راستہ
✔️ صوبائی عصبیتیں‘ نظام اور سامراج کی سیاست ہے، غریب عوام سب یکساں ہیں
✔️ غیر ملکی طاقتوں اور قوتوں کی پراکسی کے بجائے قومی کردار اپنانے کی ضرورت
✔️ تفسیر، حدیث اور تاریخ میں مولانا عبید اللہ سندھیؒ کا دَرک اور رُوحِ عصر
✔️ برصغیر کی حق

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
نومبر 18, 2024