خطبہ جمعہ | اسلام کے نظامِ فکر میں الحکمة کی اہمیت اور جزوی مصلحت | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

اسلام کے نظامِ فکر میں "الحکمة" کی اہمیت اور جزوی مصلحت سے موازنہ، قومی تناظر میں دعوتِ فکر
خُطبۂ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 5؍ جمادی الاولیٰ 1446ھ / 8؍ نومبر 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:
آیتِ قرآنی:
وَأَنْزَلَ اللّٰهُ عَلَيْكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا۔ (النّساء:113)
ترجمہ: ”اور اللہ نے تجھ پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تجھے وہ باتیں سکھائی ہیں جو تو نہ جانتا تھا اور اللہ کا تجھ پر بہت بڑا فضل ہے“۔
حدیثِ نبوی ﷺ:
”لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ، رَجُلٍ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الْحَقِّ، وَرَجُلٍ آتَاهُ اللَّهُ حِكْمَةً فَهُوَ يَقْضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا“۔ (صحیح بخاری، حدیث 7141)
ترجمہ ” حسد (رشک) کرنا صرف دو ہی آدمیوں کے ساتھ جائز ہو سکتا ہے: ایک تو اس شخص کے ساتھ جسے اللہ نے مال دیا اور اسے حق اور مناسب جگہوں میں خرچ کرنے کی توفیق دی۔ دوسرے اس شخص کے ساتھ جسے اللہ تعالیٰ نے حکمت (عقل علم قرآن و حدیث اور معاملہ فہمی) دی اور وہ اپنی حکمت کے مطابق حق فیصلے کرتا ہے اور لوگوں کو اس کی تعلیم دیتا ہے۔ “
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔*
✔️ قرآن حکیم کی جامعیت اوریقینی علم وعمل کی بنیاد پر مزاج اور طبیعت کی تربیت
✔️ انسانی معاشرے کی ترقی کے لیے آئین و دستور اور اس پر عمل درآمد کے نظام کی ضرورت
✔️ آئین ودستور پر نظام قائم کرنے میں حکمت عملی کی ضرورت واہمیت
✔️ "انزلنا الکتب و الحکمة" میں آئین و دستور اور حکمت عملی کا ذکر
✔️ منافق اور یہودی کے ایک واقعہ کے تناظر میں کتاب اور حکمت کی اصولی رہنمائی
✔️ الحکمة کا معنی و مفہوم (معرفة الاشیاء کما ھی) معاملات میں درست حقائق تک پہنچنا اور فیصلے کرنا
✔️ قومی معاملات میں ہر سطح اور دائرہ کے مطابق بلا امتیاز عقیدہ و نسل کے درست فیصلے کرنا
✔️ انبیاء علیہم السلام کتاب کی طرح قوم کو حکمت بھی سکھاتے ہیں
✔️ انبیاء کرامؑ کے حقیقی وارثوں کو علم وفکر کے ساتھ حکمت بھی منتقل ہوتی ہے۔
✔️ علم اسرار دین بھی دراصل حکمت کی اساس پر مدون ہوا ہے
✔️ احکام دین میں مصلحت اور مفسدہ کے بجائے حکمت کی بنیاد پر علت کی اہمیت ہے
✔️ علم اسرار دین سمجھانے کے لیے حضرت الامام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا منہج و اسلوب
✔️ دین اسلام کی حکمت اور اسرار دین سمجھانے میں "حجة الله البالغة" کی اہمیت
✔️ ہندوستان میں برٹش استعمار کے مقابلے میں علماء حق کی حکمت کی اساس پر جدوجہد آزادی
✔️ دینی احکام اور قومی ضروریات میں حکمت سے مصلحت مراد لینے کے نقصانات
✔️ ہندوستان میں بعض مذہبی رہنماؤں کی مصلحت انگیزی کی وجہ سے تحریک آزادی کو نقصان پہنچا
✔️ برٹش استعمار کی طرف سے بہادر شاہ ظفر پر قائم مقدمے میں بہادر شاہ ظفر کا حقیقی مؤقف
✔️ نام نہاد جمہوریت میں برٹش استعمار سے آج تک سرمایہ داری نظام کا کردار
✔️ حکمت کو مصلحت قرار دینے کے نتیجے میں سرمایہ دارانہ نظام میں اسلامی بیکنگ ڈھونڈی جارہی ہے۔
✔️ قومی مسائل کے حل کے لیے حکمت و شعور کی اساس پر مبنی قرآن حکیم کا پیغام!

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

*منجانب: رحیمیہ میڈیا*

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
نومبر 11, 2024