خطبہ جمعہ | عادلانہ اور استعماری نظاموں کے موازنہ کی دعوتِ فکر | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

ظلمانی اور نورانی راستوں کے تاریخی شعور کے تناظر میں برصغیر کے
*عادلانہ اور استعماری نظاموں کے موازنہ کی دعوتِ فکر
*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 14؍ ربیع الثانی 1446ھ / 18؍ اکتوبر 2024ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:*

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسٰى بِآيَاتِنَا أَنْ أَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللّٰهِ، إِنَّ فِي ذٰلِكَ لَآيَاتٍ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ۔ (-4 ابراہیم: 5)

ترجمہ: ”اور البتہ تحقیق ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر بھیجا تھا کہ اپنی قوم کو اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال اور اُنھیں اللہ کے دن یاد دلا، بے شک اس میں ہر ایک صبر شکر کرنے والے کے لیے بڑی نشانیاں ہیں“۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
0:00 آغاز
1:31 انسانی زندگی کے لازمی اور طبعی مراحل میں درست رہنمائی کا الٰہی نظام
6:31 عالمِ ناسوت میں انسانی زندگی کو درپیش شرور فتن اور ظلمات
7:30 انسانی اجتماع میں انبیا علیہم السلام اور صدیقین کی رہنمائی کا الٰہی اہتمام
10:02 شر پسند انسانوں کے شر سے بچنے کے لیے ایک مضبوط نظام کی ضرورت
11:12 انبیاء علیہم السلام کا العزیز و الحمید ذات سے تعلق اور اس کے تقاضے
15:51 بعثتِ انبیاء علیہم السلام کے تناظر میں عرب جغرافیے پر ایک نظر اور پیغام رسانی کا نظام
22:28 انبیاء علیہم السلام کی جدوجہد کی تاریخ سے رہنمائی لینے کی ضرورت و اہمیت
24:09 قرآن حکیم میں انسانی معاشروں کی تاریخ کے ذریعے صراطِ مستقیم کی رہنمائی
27:33 ملت کی تعریف، مفہوم اور اس کے تقاضوں کے تناظر میں اثرات و نتائج
29:50 صراطِ مستقیم کی خوبیاں اور خصائص؛ قران حکیم کے تناظر میں
32:24 انسانی شاہراہ حیات میں دل لبھانے والی اشیا سے بچنے کی ہدایت
38:11 حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لشکر اور فرعونی لشکر میں نظریے اور کردار کا فرق
48:17 لتخرج الن’اس من الظلمات الی النور کی روشنی میں آں حضرت ﷺ کی بعثت کا مقصد
50:25 یہود ونصاریٰ کو جزیرۂ عرب سے نکالنے جانے کی قومی وسیاسی حکمت
51:30 معاشروں کی آزادی اور قومی ترقی کے لیے قومیت کی بنیاد پر جدوجہد کی اہمیت
52:26 ہندوستان میں مسلمان فاتحین کی آمد اور مقامی آبادیوں کے ساتھ حسنِ سلوکٍٍٍٍٍٍٍ
55:29 ہندوستان میں مسلمان علمی طبقوں کا مقامی آبادیوں کے علم و شعور میں مثبت کردار
58:20 ہندوستان میں صوفیائے کرام کی جدوجہد کے انسان دوست اثرات
1:01:26 تاریخی شعور کے ذریعے ظلمات بھرے راستوں اور نورانی راستوں کی پہچان
1:03:33 استعماری دور میں سامراج نے ہندوستان کو ظلمت کدے میں کیسے تبدیل کیا؟
1:07:08 مسلمانوں کے قوم دشمن افراد کا انسانیت دشمن کردار اور فرقہ واریت کا فروغ
1:08:03 مغربی استعماری معاشروں سے نام نہاد مسلم قیادت کی مرعوبیت کے اثرات
1:11:38 دینِ اسلام کے اجتماعی نظام کو سمجھانے کے لیے امام شاہ ولی اللہ دہلوی کے تصنیفی کارنامے
1:13:28 مسلمانوں کی اجتماعی تاریخ کے فلسفے کو منظم اور مدوّن کرنے میں امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا کارنامہ
1:16:02 حضرت الامام شاہ ولی اللہ ؒدہلوی کے افکار کی ترویج میں مولانا عبید اللہ سندھیؒ کا کردار
1:18:43 قرآنی افکار کے تناظر میں فلسفہ تاریخ کی ضرورت و عصری اہمیت

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
اکتوبر 22, 2024