خطبہ جمعہ | بطور داعی الی اللہ آنحضرت ﷺ کا منہجِ دعوت | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

بطور داعی الی اللہ آنحضرت ﷺ کا منہجِ دعوت بنیادی اُصول اور حکمتِ عملی کے لوازمات؛ عصری تناظر میں
*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 7؍ ربیع الثانی 1446ھ / 11؍ اکتوبر 2024ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:*
1۔ يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا، وَدَاعِيًا إِلَى اللّٰهِ بِإِذْنِهِ ‌وَسِرَاجًا مُنِيرًا۔ (-33 الاحزاب: 46)
ترجمہ: ”اے نبی ! ہم نے آپ کو بلاشبہ گواہی دینے والا اور خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلانے (والا) اور چراغ روشن بنایا ہے“۔
2۔ ‌ادْعُ ‌إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ۔ (-16 النّحل: 125)
ترجمہ: ”اپنے رب کے راستے کی طرف دانش مندی اور عمدہ نصیحت سے بلا اور ان سے پسندیدہ طریقہ سے بحث کر“۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
0:00
1:31 حضرت محمد ﷺ کی بعثت کا قومی و بین الاقوامی پسِ منظر
4:46 آنحضرت ﷺ کی بعثت کی قرار واقعی حیثیت
7:12 آنحضرت ﷺ کی بعثت کے تناظر میں حضرت عمر رضی اللہ عنہٗ کا ایمان افروز واقعہ
8:59 آنحضرت ﷺ کے دعوتی اَوصاف کے تناظر میں آپؐ کی دعوت کا حقیقی جوہر
14:06 پارٹی کی طاقت میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت و اہمیت
17:10 دعوت الی اللہ اور لیڈرشپ کی ذات کے درمیان اہمیت کی درجہ بندی، دعوت میں موعظتِ حسنہ اور حکمت کی اہمیت اور دعوت کا اسلوب
19:25 حکمت کسے کہتے ہیں؟ تعریف، مفہوم اور عصری تناظر میں اس کے تقاضے
22:56 عصرِ حاضر میں آپ ﷺ کی دعوتی حکمتِ عملی کو سمجھنے میں ’’حجۃ اللہ البالغہ‘‘ کی اہمیت
25:45 جماعتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر آنحضرت ﷺ کی دعوت کے اثرات
28:22 دعوت کا پہلا اصول: غلط نظام اور افکار کے بارے میں حقیقی شعوری علم
35:11 دعوت کا دوسرا اُصول: نظامِ عدل کے قیام اور مفادِ عامہ کی بنیاد پر حکومت کے قیام کی دعوت
36:54 دعوت کا تیسرا اُصول: انقلاب کے بین الاقوامی تناظر کو پیش نظر رکھنا
41:26 آپ ﷺ کی دعوتی حکمت عملی کے لوازمات: جماعت کی تیاری، تزکیہ اور مزاج شناسی
45:03 عوام کو اپنے حقوق کے لیے حکمران اور ریاست سے مجادلے کا حق حاصل ہے
50:07 قانون سازی میں حکمرانوں اور عدلیہ پر عدل و انصاف کی ذمہ داری نیز سنتِ راشدہ اور غلط طریقے میں شعوری امتیاز کی ضرورت و اہمیت
52:32 غلامی کے دور میں دعوت کے خود ساختہ رُجحانات پر شعوری تنقیدی تجزیہ
54:23 دعوت میں ’’بِإِذْنِهٖ‘‘ کی قید کے تناظر میں نبی مکرمؐ، جماعتِ صحابہ و صالحین کی دعوتی تاریخ
57:02 عصرِ حاضر میں نبویؐ دعوتی حکمتِ عملی کو شعوری طور پر اپنانے کی ضرورت و اہمیت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
*منجانب: رحیمیہ میڈیا*

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
اکتوبر 14, 2024