خطبہ جمعہ | ملتِ ابراہیمی کی تکمیل اور مسخ نظریات پر غلبے کی بشارت | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

ملتِ ابراہیمی کی تکمیل اور مسخ نظریات پر غلبے کی ’’بشارت‘‘ کا نبوی ﷺ منصب اور عصرِ حاضر میں اس کی اجتماعی معنویت

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 22؍ ربیع الأوّل 1446ھ / 27؍ ستمبر 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
‌إِنَّا ‌أَرْسَلْنَاكَ ‌بِالْحَقِّ ‌بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَا تُسْأَلُ عَنْ أَصْحَابِ الْجَحِيمِ o وَلَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدَى وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍo الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلَاوَتِهِ أُولآئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمَنْ يَكْفُرْ بِهِ فَأُولآئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ“۔ (-2 البقرہ: 121-119)
ترجمہ: ”بے شک ہم نے تمھیں سچائی کے ساتھ بھیجا ہے خوش خبری سنانے کے لیے اور ڈرانے کے لیے، اور تُم سے دوزخیوں کے متعلق باز پُرس نہ ہو گی۔ اور تم سے یہود اور نصاریٰ ہرگز راضی نہ ہوں گے جب تک کہ تم ان کے دین کی پیروی نہیں کرو گے۔ کہہ دو ! بے شک ہدایت اللہ ہی کی ہدایت ہے۔ اور اگر تم نے ان کی خواہشوں کی پیروی کی اس کے بعد جو تمھارے پاس علم آ چُکا، تو تمھارے لیے اللہ کے ہاں کوئی دوست اور مددگار نہیں ہو گا۔ وہ لوگ جنھیں ہم نے کتاب دی ہے وہ اسے پڑھتے ہیں جیسا اس کے پڑھنے کا حق ہے۔ وہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں، اور جو اس سے انکار کرتے ہیں وہی نقصان اٹھانے والے ہیں“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
1:53 بشارت کا معنی و مفہوم، اُصول و ضوابط اور عملی تقاضے و نتائج
13:20 اہلِ یہود کی آپ ﷺ کے انکار کے حوالے سے ضد اور ہٹ دھرمی
16:03 آپ ﷺ کے دو بنیادی وصف: بشیر اور نذیر اور اس کے تقاضے
20:11 عہدِ نبوی ﷺ کے مکہ اور مدینہ منورہ میں بشارت اور انذار کے مستحق طبقے
22:17 تورات میں آں حضرت ﷺ کے اوصاف کا واضح ذکر و بیاں
25:07 آں حضرت ﷺ کی بعثت کا ایک مقصد؛ ملتوں کی اصلاح ہے
27:45 ’’ملت‘‘ کی تعریف اور مفہوم؛ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ارشادات کی روشنی میں
36:18 ملتوں کے وجود میں آنے کا نظام؛ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے پہلے کی ملتیں اور ملتِ ابراہیمی
37:58 ملتِ ابراہیمی کے دس اُصولوں کی طرف اشارہ اور مختصر تذکرہ
41:04 یہود و نصاریٰ کا ملتِ موسوی و عیسوی میں تبدیلی کرنا اور اس تبدیلی کی نوعیت
48:09 سابق ملتوں میں خرابیوں کے اَسباب اور اس خرابی کے اثرات و نتائج
51:18 آں حضرت ﷺ کا مشن؛ ارتفاقات اور اقترابات کے کامیاب نظام کا قیام
55:13 جنگِ بدر میں مکہ کے نظام کی سیاسی طاقت کا استیصال اور مدینہ میں خوشی کی لہر
1:07:00 آں حضرت ﷺ اور جماعتِ صحابہؓ کے متعدد اقدامات خوش خبری کا سامان
1:09:00 ہماری غفلت اور گزشتہ تین سو سال میں استعماری کردار کے نتائج
1:13:18 دینِ اسلام میں معاہدات کی پاسداری کی سنہری روایت اور اس کے خوش گوار اثرات
1:16:16 سرمایہ داری نظام میں معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا تسلسل اور اس کے نتائج
1:17:55 مسلم معاشروں میں محض مخصوص طبقوں کی خوش حالی‘ حقیقی بشارت نہیں
1:20:48 مسلم معاشروں میں خراب ملتوں کے آثار اور یہود و نصاریٰ کی پیروی
1:28:51 فاسد اور گمراہ ملتوں کی اتباع سے گریز کی ہدایات اور تنبیہ
1:30:19 عصرِ حاضر میں آں حضرت ﷺ کے منصبِ بشارت کی معنویت اور اُمت کی ذمہ داری

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
ستمبر 30, 2024