خطبہ جمعہ | پاکستانی سماج کے علم فروش ہامانی کردار | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

پاکستانی سماج کے علم فروش ہامانی کردار؛
تجزیہ کی دعوتِ فکر

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: یکم؍ ربیع الأوّل 1446ھ / 6؍ ستمبر 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) راولپنڈی کیمپس

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
‌وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَاأَيُّهَا الْمَلَأُ ‌مَا ‌عَلِمْتُ ‌لَكُمْ مِنْ إِلٰهٍ غَيْرِي فَأَوْقِدْ لِي يَاهَامَانُ عَلَى الطِّينِ فَاجْعَلْ لِي صَرْحًا لَعَلِّي أَطَّلِعُ إِلَى إِلٰهِ مُوسٰى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ، وَاسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ۔ (28 – القصص: 38-39)
ترجمه: ”اور فرعون نے کہا: اے سردارو! میں نہیں جانتا کہ میرے سوا تمہارا اور کوئی معبود ہے، پس اے ہامان! تُو میرے لیے گارا پکوا، پھر میرے لیے ایک بلند محل بنوا، کہ میں موسیٰ کے خدا کو جھانکوں، اور بے شک میں اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔ اور اس (فرعون) نے اور اس کے لشکروں نے زمین پر ناحق تکبر کیا اور خیال کیا کہ وہ ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطاب
1:35 قرآن حکیم میں قصص الانبیاء بیان کرنے کی منشا اور ان کے اَسرار و رُموز اور حکمتیں
5:10 انسانی معاشروں میں زوال در آنے کے اسباب اور وجوہات کا قرآنی فلسفہ
15:44 اندازے، گمان اور حقیقی علم میں جوہری فرق اور ان کے اثرات و نتائج
19:38 ریاست و سیاست میں حقیقی علم و دانش کے کردار و فکر کے اثرات و نتائج
ماضی کی ریاستوں اور حکومتوں کی تاریخ بارے ایک عام غلط فہمی کا ازالہ
22:45 انسانی معاشروں میں سماجی اور طبیعاتی قوانین سازی کے انسانی تجربات اور پسِ منظر
28:12 فرعونی نظام میں ہامان کی اپنے طبیعاتی اور فلکیاتی علم کی بنیاد پر کلیدی حیثیت اور مقام
30:08 حضرت ابراہیم علیہ السلام سے حضرت موسیٰؑ کلیم اللہ تک علم و دانش کا تسلسل
33:28 حضرت یوسف علیہ السلام کی عزیزِ مصر کے خواب کی مَلَکوتی نظام کی اساس پر تعبیر
38:44 فرعونی دربار میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی حمایت میں ’رجل مؤمن‘ کی بصیرت افروز گفتگو
43:17 فرعون کا ہامان کو حکم کہ: ’’میرے لیے چوبارہ بناؤ! تاکہ میں موسیٰ کے ربّ کو دیکھ سکوں‘‘
52:44 ایک گھوڑے کی تمثیل سے حدیثِ نبوی ﷺ میں تین کرداروں کی نشان دہی
58:28 بدکردار یہودی اہلِ علم کی مثال بوجھ بردار گدھے کی سی ہے
1:02:32 کسی بھی دور کے علم فروش طبقے کا ظالم حکومتوں کے لیے آلہ کار کردار کی تباہ کاریاں
1:08:18 سرمایہ دار نظاموں میں یہودی اور عیسائی علما کا علم فروشی کا کردار
1:11:05 الٰہی علم کمزور طبقوں کی بحالی کا علم ہوتا ہے، نہ کہ فرعونوں ہامانوں اور قارونوں کے لیے
1:14:00 ہامانی کردار کی روشنی میں برعظیم کی تین سوسالہ تاریخ کے تجزیے کی شعوری دعوت
1:19:05 اس جدید سرمایہ داری دور میں قدیم اور جدید نظامِ تعلیم کی اَساس ہامانی فکر پر ہے
1:23:32 آج کے دور کے فرعون، ہامان، قارون کو سیاست، علم اور دولت کے آئینے میں پہچاننے کی ضرورت

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
ستمبر 09, 2024