حضرت موسیؑ کی اُلوہی رہنمائی کے تناظر میں پُراَمن منظ

تفصیل

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اُلوہی رہنمائی کے تناظر میں
پُراَمن منظّم اجتماعی جِدّوجُہد کے لائحۂ عمل کی رہنمائی

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 10؍ صفر المظفر 1446ھ / 16؍ اگست 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ

آیاتِ قرآنی
”وَإِذْ نَادَى رَبُّكَ مُوسَى ‌أَنِ ‌ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَo قَوْمَ فِرْعَوْنَ أَلَا يَتَّقُونَo قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُكَذِّبُونِo وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنْطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَى هَارُونَo وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنْبٌ فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونِo قَالَ کَلَّا“۔ (26 – الشّعراء: 10 تا 14)
ترجمہ: ”اور جب تیرے رب نے موسیٰ کو پکارا کہ اس ظالم قوم کے پاس جا، فرعون کی قوم کے پاس، کیا وہ ڈرتے نہیں؟ عرض کی: اے میرے رب! میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جُھٹلا دیں، اور میرا سینہ تنگ ہو جائے، اور میری زبان نہ چلے، پس ہارون کو پیغام دے، اور میرے ذمہ ان کا ایک گناہ بھی ہے، سو میں ڈرتا ہوں کہ مجھے مار نہ ڈالیں، فرمایا ہر گز نہیں“۔

حدیثِ نبوی ﷺ :
”هٰذَا كَانَ ‌فِرْعَوْنَ ‌هَذِهِ ‌الْأُمَّةِ“۔ (مسنَد أحمد، حدیث: 3824)
ترجمہ: (غزوہ بدر میں جب ابوجہل مارا گیا اور آپ ﷺ کو اس کی خبر دی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا:)
”یہ (ابوجہل) اس امت کا فرعون تھا“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ سوسائٹی کے اصلاحِ احوال کے لیے قرآنی قصص سے رہنمائی کے بنیادی اُصول
✔️ خطبے کی مرکزی آیتِ قرآنی کا پس منظر اور خلاصہ مضامین کا مختصر تذکرہ
✔️ سورت شعراء کے حروف مقطعات کا مطلب و مفہوم اور اَسرار و رموز
✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعے میں سیکھنے کے اہم ترین اسباق
✔️ حقیقی طور پر قوم بننے کے بنیادی، لازمی، ضروری اور ناگزیر اقدامات
✔️ فرعون کے ظلم کا طریقۂ کار اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہدِ آزادی
✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اللہ تعالیٰ سے شرح صدر اور فصاحتِ لِسانی کی دعا
✔️ شرح صدر اور ضیق الصدر کی تعریفات کے حوالے سے ایک سابقہ خطاب کا حوالہ
✔️ شرح صدر اور نورِالٰہی کے حوالے سے حضرت مولانا عبید اللہ سندھی کی تشریح
✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اللہ تعالیٰ سے حضرت ہارون علیہ السلام کو ساتھ لے جانے کی درخواست
✔️ نظریے کی دعوت اور ابلاغ کے لیے صلاحیت اظہار ما فی الضمیر کی اہمیت
✔️ حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون علیہما السلام کی فرعون کی دربار میں مدلل گفتگو
✔️ جماعتی نظم و ضبط کے ساتھ نظریے پر یقین اور عصری تقاضوں کی اہمیت
✔️ برصغیر میں مخلص قومی سیاسی پارٹیوں و شخصیات اور مفاد پرست طبقوں کی جدوجہد میں فرق
✔️ برعظیم میں امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظریاتی ابلاغ اور جماعت سازی کی عظیم جدوجہد
✔️ ولی اللّٰہی فکر کے ابلاغ میں ولی اللّٰہی خاندان اور مابعد کے علمائے حق کا حکمت افروز کردار
✔️ عصرِ حاضر میں جدوجہد کا لائحۂ عمل اور اس میں شعور و حکمت اور عصری تقاضوں کے لحاظ کی اہمیت

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
اگست 18, 2024