خطبہ جمعہ | سامراجی قوتوں کے سفّاکانہ کردار کے شعوری تجزیہ کی دعوت | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

انسانی تاریخ سے عبرت کے قرآنی اُصول کی روشنی میں ماہِ اگست کے اہم واقعات میں
سامراجی قوتوں کے سفّاکانہ کردار کے شعوری تجزیہ کی دعوت

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 3؍ صفر المظفر 1446ھ / 9؍ اگست 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
‌أَفَلَمْ ‌يَسِيرُوا ‌فِي ‌الْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَا أَوْ آذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِo (22 – الحج: 46)
ترجمہ: ”کیا انھوں نے ملک میں سیر نہیں کی پھر ان کے ایسے دل ہو جاتے جن سے سمجھتے یا ایسے کان ہو جاتے جن سے سنتے پس تحقیق بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں اندھے ہو جاتے ہیں“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
1:23 انسانی معاشروں میں گرد و پیش کے حالات و واقعات کے شعوری تجزیے کے قرآنی اُصول
5:35 خطبے کی مرکزی آیت کا سیاق و سباق اور مختصر مگر جامع تفسیری خلاصہ
8:31 دینِ اسلام میں جنگ اور جہاد کی اجازت کا سبب اور اس کے مقاصدوتقاضے
10:58 دنیا میں جہاد اور لڑائی کے ذریعے امن و امان قائم رکھنے کی قرآنی حکمت
12:14 گزشتہ اقوام کی تاریخ سے واقفیت اور اس سے عبرت حاصل کرنے کا اصول
13:29 شعوری مشاہدہ یعنی دل کی آنکھوں سے دیکھنے اور اس کے ذریعے عبرت حاصل کرنے کا اُصول
18:35 گردو پیش کے واقعات کو دل کے کانوں سے سننے اور اس سے عبرت حاصل کرنے کا اُصول
21:35 شیطانی وساوس اور خیالات سے پیدا ہونے والی تین خطر ناک انسانی حالتیں
22:25 تین حالتیں: ظلمت (دل کا اندھا پن)، قساوت (دل کی سختی)، غفلت (گردوپیش سے بے خبری)
28:10 6/9 ؍ اگست 1945ء کو جاپان پر ایٹمی حملے میں عبرت اور سیکھنے کے مواقع
30:44 اگست کے مہینے میں سامراجی قوتوں کے انسانی تاریخ کے بھیانک عبرت ناک فیصلے
33:47 ایٹم بنانے کے لیے یورینیم اِکٹھا کرنے کے سامراجی معاہدے اور اس کامنفی استعمال
36:20 سفاک لوگوں کے دل بھیڑیوں کے دلوں کی مانند ہوتے ہیں
38:40 برطانیہ اور امریکا کی رُولنگ کلاس کی سفاکانہ تاریخ اور ظالمانہ کردار
44:55 بنگلہ دیش میں حکومت بدلنے کا پسِ منظر اور عالمی سامراجی قوتوں کا کردار
45:30 بنگلہ دیش کے نئے صدر (یونس) کا اصل کارنامہ اور اس کا حقیقی تعارف
53:13 برطانوی وزیر اعظم کا تقسیمِ ہند کو قبول کروانے کے لیے مقامی قیادت پر دباؤ
58:30 اگست 1945ء میں جاپان پر ایٹمی حملے کے ذمہ دار تین یورپین ملک امریکا، برطانیہ اور کینیڈا ہیں
59:29 آج مسلمان ممالک ظلمت اور غفلت کی حالت میں ہیں، اگست؛ انسانی تاریخ پر غوروفکر کا مہینہ ہے، اس سے نکلنے کی حکمت عملی

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
اگست 12, 2024