خطبہ جمعہ| استعماری طاقتوں کے کردار کے تجزیہ کی ضرورت | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

اندھے فرعونی نظام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بصیرت افروز جدوجہدِ آزادی کے تناظر میں
استعماری طاقتوں کے کردار کے تجزیہ کی ضرورت

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 26؍ محرم الحرام 1446ھ / 2؍ اگست 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
”‌وَمَا ‌يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَلَا الْمُسِيءُ قَلِيلًا مَا تَتَذَكَّرُونَ“۔ (40 – المؤمن: 58)
ترجمہ: ”اور اندھا اور دیکھنے والا برابر نہیں، اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے وہ، اور بدکار، برابر نہیں۔ تم بہت ہی کم سمجھتے ہو“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

1:22 درست فیصلوں کے پیچھے عقل و شعور اور سماجی بصیرت کی ضرورت و اہمیت
2:17 حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے ہی حقیقی فیصلے کیے جاسکتے ہیں
4:48 چیزوں کو سمجھنے کے لیے متضاد اشیا اپنی مخالف چیزوں کو سمجھنے میں معاون ہوتی ہیں
6:43 اندھے اور بینا شخص کے دیکھنے کی صلاحیت میں فرق کی قرآنی تمثیل
11:41 حضور اکرم ﷺ کی بصیرتِ نبوت، قلبی نورانیت اور سچے خواب
15:38 ایمان کا تعلق انسان کے قلب اور عقل سے ہے اور اعمال کا تعلق نفس (اعضا) سے ہے
19:20 عقل و قلب کے مسخ ہونے سے عمل کی صلاحیت بھی مفقود ہو جاتی ہے
21:13 اس سورت میں حضرت موسیٰ کی جدوجہد اور فرعون کی سرکشی کے ذکر سے تذکیر
22:18 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف سے فرعون سے بنی اسرائیل کی آزادی کا مطالبہ اور نظام میں کھلبلی
27:44 قومِ فرعون کے ایک رجل مؤمن کی طرف سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی حمایت
31:28 فرعون کے دور میں طبیعاتی اور فلکیاتی امور کے ماہر جادو گرہی دانش ور سمجھے جاتے تھے
34:12 علم بذاتِ خود کوئی بھی غلط نہیں ہوتا بلکہ اس کا غلط یا صحیح استعمال ہی اصل ہے
40:22 مصر کی تہذیب و معاشرت کی ترقی میں حضرت یوسف علیہ السلام کا ترقی پسندانہ کردار
44:38 قرآن کی اصطلاح الْمُسِیئُ کے تناظر میں فرعونی نظام کا کردار
45:24 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے اَفکار کی روشنی میں لعنت کا معنی و مفہوم اور اثرات و نتائج
47:47 اللہ تعالیٰ کی طرف سے سزا محض انتقام نہیں ہوتا، بلکہ اس کے اہداف و مقاصد ہوتے ہیں
48:38 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کے تناظر میں انقلابی جماعت کی تیاری اور ریاست کی اہلیت
52:09 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کے تناظر میں آں حضرت ﷺ کو پیغامِ الٰہی
54:18 خطبے کی مرکزی آیت کے تناظر میں سورت مؤمن کے مضامین کی انقلابی اہمیت
56:18 حضور اکرم ﷺ نے ابوجہل کو اپنی اُمت کا فرعون قرار دیا ہے
59:14  خطے کی تقسیم اور عالمی سامراجی نظاموں کے استعماری کردار کے احوال
1:08:36 تیسری دنیا کے ممالک میں تحریکوں کے پس پردہ سامراج کے کردار کا جائزہ
1:12:05 اسماعیل ہنیہ کے قتل کا پسِ منظر اور مسئلۂ فلسطین میں استعمار کا کردار

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
اگست 05, 2024