خطبہ جمعہ | مناسک حج کے حقیقی مقاصد اور اِن سے انحراف کے منافقانہ | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

مَناسِکِ حج کے حقیقی مقاصد
اور اِن سے انحراف کے منافقانہ رویے اور استحصالی ہتھکنڈے

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 7؍ ذو الحجہ 1445ھ / 14؍ جون 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:

آیاتِ قرآنی:

1۔ اَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ، فَمَنْ فَرَضَ فِیْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ۔ (2 – البقرۃ: 197)
ترجمہ: ”حج کے چند مہینے ہیں معلوم، پھر جس نے لازم کرلیا ان میں حج، تو بےحجاب ہونا جائز نہیں عورت سے، اور نہ گناہ کرنا، اور نہ جھگڑا کرنا حج کے زمانے میں“۔

2۔ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّعْجِبُكَ قَوْلُهٗ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یُشْهِدُ اللّٰهَ عَلٰى مَا فِیْ قَلْبِهٖ وَ هُوَ اَلَدُّ الْخِصَامِ، وَ اِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِی الْاَرْضِ لِیُفْسِدَ فِیْهَا وَ یُهْلِكَ الْحَرْثَ وَ النَّسْلَ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الْفَسَادَ۔ (2 – البقرۃ: 204-205)
ترجمہ: ”اور بعض آدمی وہ ہے کہ پسند آتی ہے تجھ کو اس کی بات دنیا کی زندگانی کے کاموں میں، اور گواہ کرتا ہے اللہ کو اپنے دل کی بات پر، اور وہ سخت جھگڑالو ہے، اور جب پھرے تیرے پاس سے تو دوڑتا پھرے ملک میں تاکہ اس میں خرابی ڈالے، اور تباہ کرے کھیتیاں اور جانیں، اور اللہ ناپسند کرتا ہے فساد کو“۔

حدیثِ نبوی ﷺ :

”آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ، إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 33)
وفي روايةٍ : ”وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 2459)
ترجمہ: ”منافق کی تین علامتیں ہیں: 1۔ جب بات کرے جھوٹ بولے، 2۔ جب وعدہ کرے اس کے خلاف کرے۔ 3۔ اور جب اس کو امین بنایا جائے تو خیانت کرے“۔ اور ایک روایت میں یہ علامت بھی بیان کی گئی ہے کہ: ”اور جب جھگڑے تو بد زبانی پر اتر آئے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ دینِ اسلام؛ حقوق اللہ اور حقوق العباد کے اجتماعی نظام کا عَلَم بَردار ہے
✔️ عبادات اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال خرچ کرنے کا آپسی اہم اور گہرا تعلق
✔️ انسانی زندگی میں کیلنڈر اور نظام الاوقات کی عملی اہمیت اور افادیت
✔️ اسلامی کیلنڈر کے ہجرتِ مدینہ سے آغاز کرنے کی حکمت اور اسلام کا نظامِ ریاست
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا سورت کے سیاق و سباق کے مضامین سے ربط اور تعلق
✔️ ایامِ حج کے قوانین و ضابطے اور ہر قسم کے فسق و فجور سے اجتناب کا ضابطہ
✔️ فسق کا معنی و مفہوم اور اس سے اجتناب کے قولی اور عملی تقاضے
✔️ حج ایک تربیتی پروگرام ہے، جس میں انسان کو قوانین، ضابطے اور ڈسپلن سکھایا جاتا ہے
✔️ حج انسانیت کے درمیان خوش گوار تعلقات اور امنِ عامہ کو فروغ دینے کی عبادت ہے
✔️ لچھے دار تقریروں اور گمراہ کن بیانات کے حامل چالاک لیڈروں کے خلاف خدائی گواہی
✔️ ’’یُہْلِکَ الْحَرْثَ وَ النَّسْلَ‘‘ کے تناظر میں فصلوں اور نسلوں کے قاتل نظام اور لیڈروں کا تجزیہ
✔️ طبقاتی بجٹ میں مزدوروں اور کسانوں کے مقابلے میں سرمایہ دار طبقوں کا تحفظ
✔️ منافق کی تین نشانیوں (عادتوں) کے اجتماعی سیاسی، سماجی اور معاشرتی اثرات
✔️ منافق کی تین علامات کے تناظر میں 76 سالہ پاکستانی تاریخ اور نظام کا تحلیل و تجزیہ
✔️ سیرت النبی ﷺ اور عہدِ نبویؐ کے تناظر میں آج کے دور کے نظام اور معاشرے کے تجزیے کا اُصول
✔️ تاریخی واقعات کے تناظر میں اپنے دور کے حالات کے تحلیل و تجزیے کا اصول
✔️ برعظیم پاک و ہند میں استعماری دور کے مالی معاملات اور بجٹ کے اثرات و نتائج
✔️ قرآنی اصطلاح ’’اَلَدُّ الْخِصَام‘‘ کے تناظر میں ہر دور کے جھوٹ، بدعہدی اور لوٹ کھسوٹ کا تجزیہ
✔️ ظالم اور بدعہد حکمرانوں کے کردار کے حوالے سے نبوی پیشین گوئی
✔️ پاکستان میں حج کے نام پر بیوروکریسی کا کاروبار اور غریب حاجیوں کا استحصال
✔️ مسلمان ملکوں میں حج کے نام پر ہوٹلز، فوڈز اور ٹریولز مافیاز کی لوٹ مار
✔️ دورانِ حج برانڈز اور سرمایہ دارانہ کمپنی کے زیرِ کنٹرول نظام میں حج کے بنیادی مقاصد اور اہداف سے انحراف
✔️ حج کے حقیقی مقاصد و اہداف کو حاصل کرنے کی حکمتِ عملی اور عملی اقدامات


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جون 16, 2024