خطبہ جمعہ/انسانیت کی بنیادی اقدار پر مبنی دستور اور اس کی... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

انسانیت کی بنیادی اقدار پر مبنی دستور اور اس کی پامالی پر
احتساب کا دینی نظریہ

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 5؍ ربیع الاول 1445ھ / 22؍ ستمبر 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:

وَ تَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِیَةً، كُلُّ اُمَّةٍ تُدْعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَاؕ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۔ هٰذَا كِتٰبُنَا یَنْطِقُ عَلَیْكُمْ بِالْحَقِّ، اِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۔ (45 – الجاثیہ: 28-29)
ترجمہ: ”اور تُو دیکھے ہر فرقہ کو کہ بیٹھے ہیں گھٹنوں کے بل، ہر فرقہ بلایا جائے اپنے اپنے دفتر کے پاس، آج بدلہ پاؤ گے جیسا تم کرتے تھے۔ یہ ہمارا دفتر ہے، بولتا ہے تمہارے کام ٹھیک، ہم لکھواتے جاتے تھے جو کچھ تم کرتے تھے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز

1:30 کتابِ الٰہی قرآن حکیم کی آئینی و دستوری اور قانونی حیثیت و اہمیت

6:19 انسانوں میں جسمانی وحدت کی طرح ان کے روحانی اور حیوانی تقاضوں میں وحدت ہے
15:06 انسانی سماج کی ترقی کے لیے ’’نوامیسِ کلیہ‘‘ (بنیادی انسانی اقدار پر مشتمل الہامی احکام) قدرِ مشترک ہیں
20:00 حٰمٓ؛ حروفِ مقطعات میں پوشیدہ مفاہیم اور مطالب کے انکشافات
24:01  کتاب (ملکی آئین) اور کسبِ اعمال ( نامۂ اَعمال) میں فرق اور وضاحت
32:47  اقوام متحدہ کے آئین و دستور اور عالمی استعماری ممالک کے کردار میں تضادات
36:46  عالمی جغرافیے کی نئی تشکیل میں استعماری طاقتوں کا سامراجی کردار
39:21  شریعتِ اسلامی کے قوانین میں اجتماعی انسانی ضمیر کی رعایت رکھی گئی ہے
43:24  آج اپنے اپنے مصدقہ دستور ہائے ریاست کے قوانین کے مطابق خود احتسابی کی ضرورت
46:08  انفرادی اعمال کی سزا قبر میں جب کہ روزِ حشر قوموں کی اجتماعی گرفت ہوگی
1:00:09 اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ کا مختصر تفسیری خلاصہ اور عصری تقاضے
1:07:48  پاکستان میں مختلف قوتوں کی طرف سے آئین اور دستور کی بدترین پامالی
1:13:45  قیامت کے دن انسانوں کے اپنے ہی بنائے ہوئے دساتیر پر عمل درآمد کی جواب طلبی بھی ہوگی

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
ستمبر 25, 2023